پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی کے لیے ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کر دیا، کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ مبینہ طور پر جانب دار ہیں، چنانچہ وہ اس عہدے کے اہل نہیں ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی برطرفی کے لیے ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کر دیا ہے۔
ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر مبینہ طور پر جانب دار ہیں، اس لیے وہ اس عہدے کے اہل نہیں ہیں، چنانچہ انہیں عہدے سے ہٹایا جائے۔
واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر ایک آئینی عہدہ ہے اور انھیں ہٹانے کا آئین میں وہی طریقہ کار ہے جو کسی بڑی عدالت کے جج کو ہٹانے کے لیے اپنایا جاتا ہے، یعنی اس کی سماعت اور فیصلہ صرف سپریم جوڈیشل کونسل کر سکتا ہے۔