Site icon Daily Pakistan

پی ٹی آئی کو تل ابیب سے پالیسیاں ، ہدایات ، حمایت مل رہی ہے ، شرجیل میمن

پی ٹی آئی کو تل ابیب سے پالیسیاں ، ہدایات ، حمایت مل رہی ہے ، شرجیل میمن

پی ٹی آئی کو تل ابیب سے پالیسیاں ، ہدایات ، حمایت مل رہی ہے ، شرجیل میمن

پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو تل ابیب سے پالیسیاں، ہدایات، حمایت مل رہی ہے۔ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سیاست کے لیے نہیں بلکہ صیہونی مفادات کے تحفظ کے لیے کام کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے تل ابیب سے روابط ملک دشمن قوتوں کی ایس سی او کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور اسرائیل کا اتحاد پاکستان کے قومی مفادات پر سمجھوتہ ہے، بانی پی ٹی آئی چینی صدر کے دورہ کو سبوتاژ کرنے کی سازش کا حصہ رہے ہیں۔شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا تھنک ٹینک تل ابیب میں بیٹھا ہے، پی ٹی آئی کے ہینڈلرز بین الاقوامی لابنگ کے لیے تل ابیب میں سرگرم ہیں۔

Exit mobile version