پاکستان خاص خبریں

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا آغاز جمعہ کو لبرٹی چوک لاہور سے ہو گا، عمران خان

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا آغاز جمعہ کو لبرٹی چوک لاہور سے ہو گا، عمران خان

سربراہ پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا آغاز جمعہ کو لبرٹی چوک لاہور سے ہو گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ یہ انتخابات نہیں کرائیں گے، اس لیے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے، یہ حقیقی آزادی مارچ ہو گا اس لیے وقت کی کوئی حد نہیں ہے، جی ٹی روڈ سے ہوتے ہوئے اسلام آباد آئیں گے، اسلام آباد کوئی دنگا فساد نہیں کرنے جا رہے، اور نہ ہم نے حساس علاقے میں جانا ہے۔

لاہور میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے جمعے کے لیے لانگ مارچ کا اعلان کیا جائے، لبرٹی چوک لاہور سے اسلام آباد کے لیے مارچ کا آغاز ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ لبرٹی میں دن گیارہ بجے ہم اکٹھے ہوں گے، پھر وہاں سے اسلام آباد کی طرف مارچ کا آغاز ہو گا، مجھے کہا جا رہا ہے کہ آپ غیر ذمہ دار ہیں، ملک برے حالات میں ہے، آپ اس برے وقت میں احتجاج کر رہے ہیں؟

عمران خان نے اس بات کا جواب دیتے ہوئے کہا جب ہم اقتدار میں آئے تو تاریخ کا سب سے بڑا بیرونی خسارہ سر پر تھا، ہمارے دورمیں ریکارڈ ٹیکس جمع کیا گیا، ہماری حکومت میں کورونا کا بھی کامیاب مقابلہ کیا گیا، اس عرصے میں ہم نے معیشت کو بھی گرنے سے بچایا، عالمی اداروں نے ہماری معاشی پالیسی کی داد دی، احساس پروگرام کو بھی عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri