وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سے درخواست کریں گے کہ کمپٹیشن کمیشن سے متعلق مقدمات پر خصوصی بینچ بنائیں۔وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کمپٹیشن کمیشن کا دورہ کیا اور کمیشن کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ لی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جن مقدمات میں حکومت کے ریونیو موجود ہوں، ان پر سپریم کورٹ معاونت کرے۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ٹیکس سے متعلق مقدمات میں چیف جسٹس نے مدد کی، کمپٹیشن مقدمات میں بھی معاونت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مقدمات کی پیروی کے لیے کمپٹیشن کمیشن بہترین وکلا کی خدمات حاصل کرے، حکومت کارٹلائزیشن کے خاتمے کے لیے کمپٹیشن کمیشن کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی۔محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مارکیٹ ڈیٹا کا تجزیہ اور مانیٹرنگ کر کے کارٹلز کو پکڑا جائے، کمپٹیشن کمیشن مارکیٹ میں گٹھ جوڑ کے خلاف جاری انکوائریاں جلد مکمل کرے۔وزیرِ خزانہ نے یہ بھی کہا کہ کارٹلز کے خلاف ثبوتوں کی جلد فرانزک کے لیے ڈی جی ایف آئی اے سے بات کروں گا، تمام ریگولیٹری اور لا انفورسمنٹ ادارے ہم آہنگی سے بہتر نتائج دے سکتے ہیں۔
پاکستان
چیف جسٹس کمپٹیشن مقدمات میں بھی معاونت کرینگے ، وزیر خزانہ
- by Daily Pakistan
- دسمبر 3, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 51 Views
- 1 مہینہ ago