Site icon Daily Pakistan

ڈی پی ورلڈانٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی میچ آفیشل پینل کی قیادت سائمن ٹوفیل کریں گے

ڈی پی ورلڈانٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی میچ آفیشل پینل کی قیادت سائمن ٹوفیل کریں گے

ڈی پی ورلڈانٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی میچ آفیشل پینل کی قیادت سائمن ٹوفیل کریں گے

ڈی پی ورلڈانٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی چند دنوں میں شروع ہونے جا رہی ہے۔ اسٹار کرکٹرز اور اسٹار کمنٹیٹرز کے علاوہ لیگ حکام نے میچ آفیشلز کے شعبے میں بھی بڑے نام شامل کئے ہیں ۔13 جنوری سے شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں میچ آفیشلز کی قیادت 5 بار آئی سی سی ایوارڈ یافتہ امپائر سائمن ٹوفیل کریں گے۔ سائمن ٹوفیل کے ساتھ اکبر علی خان، روشن ماہنامہ ، الیکس واہروف، لیزائل ریفر، مارٹن ساگریس، رچرڈ کیٹلبرو، راڈ ٹکر، روچیرا پالیاگورج اور شیجو منیل بھی ایمپائرز کی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔اس ٹورنامنٹ میں آندرے رسل، شمرون ہیٹمائر، معین علی جیسے 84 انٹرنیشنل اسٹارز کھیلیں گے۔ 24 مقامی کرکٹرز بھی اس لیگ کا حصہ ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات کے تین مقامات شارجہ، دبئی اور ابوظہبی میں منعقد کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا آغاز تیرہ جنوری سے ہو گا جبکہ فائنل بارہ فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا ۔ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی چھ ٹیمیں ہیں جن میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز، ڈیزرٹ وائپرز، دبئی کیپٹلز، گلف جائنٹس، ایم آئی ایمریٹس اور شارجہ واریئرزشامل ہیں ٹیموں نے اعلیٰ سٹارز کے ساتھ مقامی اماراتی کرکٹرز کو بھی مواقع دینے کا وعدہ کیا ہے۔ یہ گیمز دنیا بھر کے مختلف ٹی وی چینلز پر نشر کئے جائیں گے۔

Exit mobile version