خاص خبریں

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع، انتخابی ضابطہ اخلاق بھی جاری

انتخابات 2024 میں الیکشن اخراجات کا تخمینہ 49 ارب سے تجاوز کرگیا

اسلام آباد: عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آج سے شروع ہوگیا ہے۔الیکشن میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی وصولی بھی جاری ہے اور جن امیدواروں نے کل کاغذات وصول کیے تھے انہوں نے آج انہیں پُر کرکے جمع کرانا شروع کردیا ہے۔حلقہ این اے 49 اٹک ون سے پہلےامیدوارنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔ سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم نے آزاد حیثیت سے کاغذات آراو کےآفس میں جمع کروائے۔امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے این اے 6 دیرلوئر کے لیے آر او دفترسےکاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں۔مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نے کراچی کے حلقہ این اے 242 سے شہباز شریف کے لیے نامزدگی فارم حاصل کرلیا ہے۔ ایم کیو ایم کے مصطفی کمال نے بھی این اے 242 سےکاغذات جمع کرانے کا اعلان کیا ہے۔کاغذات نامزدگی کا اجرا اور وصولی 22 دسمبر تک جاری رہے گی۔خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے بھی کاغذات نامزدگی کا اجرا اور وصولی جاری ہے۔ مخصوص نشستوں کیلئے سیاسی جماعتیں ترجیحی لسٹ 22 دسمبر تک جمع کرواسکتی ہیں۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے امیدواروں اور پولنگ ایجنٹس کےلئے 80 نکات پر مشتمل انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔ضابطہ اخلاق کے مطابق صدر،وزیراعظم،چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور تمام پبلک آفس ہولڈرز کے انتخابی مہم میں حصہ لینے پرپابندی ہوگی۔ نگران حکومت پر بھی انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے