Site icon Daily Pakistan

کترینہ کیف فلموں میں ولن بننے کی خواہشمند

کترینہ کیف فلموں میں ولن بننے کی خواہشمند

کترینہ کیف فلموں میں ولن بننے کی خواہشمند

معروف بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے فلموں میں منفی کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔حال ہی میں اپنی فلم میری کرسمس کی کامیابی پر داد وصول کرنے والی کترینہ کیف نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی ترجیحات پر بات کی۔اس نے اشارہ دیا کہ وہ مستقبل میں ولن کا کردار ادا کرنے کی خواہشمند ہیں۔کترینہ نے کہا کہ جو شخص 40 سال کی عمر کو پہنچ جاتا ہے وہ 20 سال کی عمر کے شخص کی طرح نہیں رہتا۔ تجربے کے ساتھ آپ بدلتے ہیں، آپ بڑھتے ہیں اور ایک شخص کے طور پر تبدیل ہوتے ہیں اور قدرتی طور پر آپ کی پسند آپ کی تبدیلی میں ظاہر ہوتی ہے اور یہ آپ کے کام میں بھی جھلکتی ہے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کترینہ کیف نے کہا کہ بالآخر یہ سب آپ کے اپنے اظہار کے لیے ہے، میں اس اظہار کو آزادی نہیں کہوں گی بلکہ اسے اعتماد کہوں گی۔انہوں نے کہا کہ میں نے کتنا ہی کام کیا ہے اور کتنا ہی کروں گی، میں اپنے آپ سے مطمئن رہوں گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضروری نہیں کہ کچھ چیزیں آپ سے متعلق ہوں، کچھ آپ کی خواہشات بھی ہوسکتی ہیں۔کترینہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وہ فلم میں منفی کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔

Exit mobile version