جرائم

کراچی:نشہ آور گولیاں سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

tablet

کراچی:اینٹی نارکوٹکس فورس نے سمندری راستے سے نشہ آور گولیاں سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ترجمان کے مطابق اے این ایف نے کراچی پورٹ پر خفیہ اطلاع پر پاکستان انٹرنیشنل کنٹرینر ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات جانے والے کنٹینر سے240000نشہ آور گولیاں برآمد کرلی۔اے این ایف کے مطابق ان نشہ آور گولیوں کا مجموعی وزن 55کلو 790گرام تھا۔ملزمان کیخلاف انسدادمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے