علاقائی

کراچی: سال نو پر ہوائی فائرنگ سے 17 افراد زخمی، ایک بچہ جاں بحق

کراچی: سال نو پر ہوائی فائرنگ سے 17 افراد زخمی، ایک بچہ جاں بحق

کراچی میں سال نو کے موقع پرمختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے 17 افراد زخمی اور ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔

پاکستان میں سال نو 2022 کا آغاز ہوگیا ،نئے سال کے موقع پرکراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی ، کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں جشن ، آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کی گئی ، رات کے وقت کئی شہروں میں ٹریفک جام ہو گیا جبکہ من چلے اپنی پسندیدہ موسیقی پر ناچتے گاتے رہے ۔

اس موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 18 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے ایک بچی اور سولجر بازار میں ایک شخص زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق خواجہ اجمیر نگری میں ہوائی فائرنگ سے 11 سالہ بچہ زخمی ہوا جو دوران علاج دم توڑ گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri