Site icon Daily Pakistan

کراچی میں آج سے گرمی بڑھے گی

کراچی میں آج سے گرمی بڑھے گی

کراچی میں آج سے گرمی بڑھے گی

محکمۂ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آج سے درجۂ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں مطلع صاف اور تیز دھوپ رہنے کا امکان ہے۔اس دوران کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 21.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔شہر میں شمال مغرب کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔

Exit mobile version