Site icon Daily Pakistan

کرسٹیانو رونالڈو کی کلب ورلڈکپ میں شرکت کی تردید

کرسٹیانو رونالڈو کی کلب ورلڈکپ میں شرکت کی تردید

کرسٹیانو رونالڈو کی کلب ورلڈکپ میں شرکت کی تردید

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے رواں ماہ ہونے والے کلب ورلڈکپ میں شرکت کی تردید کردی ہے۔
اپنے ایک بیان میں کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ ان کو کئی کلب کی جانب سے کھیلنے کی پیشکش ہوئی ہے لیکن انہوں نے اسے مسترد کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ 40 سالہ کرسٹیانو رونالڈو کا رواں ماہ سعودی کلب النصر سے معاہدہ ختم ہوجائے گا، النصر کلب ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا ہے۔
النصر کلب کے ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی نہ کرنے پر فیفا کے صدر نے عندیہ دیا تھا کہ رونالڈو ورلڈکپ میں شرکت کے لیے ایسی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں جو اس ایونٹ میں شرکت کررہی ہو۔

Exit mobile version