Site icon Daily Pakistan

کرکٹرز کے فٹنس مسائل کی بروقت تشخیص کیلئے کنسلٹنٹ کی تقرری کا فیصلہ

کرکٹرز کے فٹنس مسائل کی بروقت تشخیص کیلئے کنسلٹنٹ کی تقرری کا فیصلہ

کرکٹرز کے فٹنس مسائل کی بروقت تشخیص کیلئے کنسلٹنٹ کی تقرری کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کے فٹنس مسائل کی بروقت تشخیص کے لیے کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کی تلاش شروع کردی ہے جس کے لیے اشتہار جاری کردیا گیا ہے۔انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک سطح پر کرکٹرز کی تشخیص میں مسائل سامنے آئے ہیں اس لیے اب ایک کنسلٹنٹ سپورٹس میڈیسن مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کرکٹرز کے مسائل کی بروقت تشخیص، علاج اور بحالی کا ذمہ دار ہوگا۔کنسلٹنٹ کھلاڑیوں کی فٹنس کو یقینی بنانے کے لیے قومی اور ملکی فزیوز اور ٹرینرز سے رابطہ کرے گا، کنسلٹنٹ کے لیے 10 سال کا تجربہ، سپورٹس کلچر کی سمجھ اور فیصلہ سازی کی مہارت اس عہدے کے لیے قابلیت ہے۔ اعلان کیا گیا ہے.خواہشمند امیدوار 10 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ڈاکٹر سہیل سلیم کے استعفیٰ کے بعد ڈائریکٹر میڈیکل کا عہدہ بھی خالی پڑا ہے۔

Exit mobile version