خاص خبریں

کسی کو دہشتگردوں کو پناہ دینے اور ڈھال بنانے کی اجازت نہیں دینگے، وزیراعظم

حکومتی مدت 14 اگست کو ختم ہوگی، الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دیگا، وزیراعظم

تھر: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سندھ تھرپارکر میں تاریخی منصوبوں کا افتتاح کیا۔وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے تھرپارکر سندھ میں 1320 میگاواٹ شنگھائی الیکٹرک تھر (Shanghai Electric) اور 330 میگاواٹ تھل نوا تھر(Thal Nova) منصوبوں کا افتتاح کردیا۔تھر کے کوئلے سے چلنے والے ان منصوبوں سے سالانہ 11.24 ارب کم لاگت بجلی کے یونٹ پیدا ہونگے۔وزیرِاعظم نے اس موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے تھر کے لیے اسپتال کے تحفےکا اعلان بھی کیا۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھر کوئلہ 100سال تک ہزار وں میگاواٹ بجلی پیدا۔رسکتاہے، جوبجلی تھرمیں بن رہی ہے اگر امپورٹڈ کوئلے پر جائے تو اربوں ڈالر خرچ ہوں گے، منصوبہ پاکستان کی ترقی کا موجب بنے گا اور بن رہاہے وہ ملکی ترقی اور خوش حالی کے دشمن ہیں، ہمیں اس بارے میں کسی الجھن کا شکار نہیں ہونا چاہیے، پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کو شکست ہوگی، کل ہی پاک فوج کے افسران شہید ہوئے ہیں، اگر ہم ان دہشت گردوں کو پناہ دیں اور ڈھال بنائیں تو یہ ناقابل برداشت ہے جس کی اجازت نہیں دی جائے گی، ملک میں دہشت گردوں کو کوئی پناہ نہیں دے سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کا اگلا مرحلہ زراعت ،ٹیکنالوجی اور اکنامک زونز ہیں، اتحادی حکومت سی پیک کو ترقی کا حصہ سمجھتی ہے، کراچی کماؤ شہر کے طور پر جانا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri