جنوری 2023میں جب محسن نقوی کا بطورنگراں وزیراعلیٰ پنجاب چناو¿ہوا تو میں نے اس وقت کالم لکھا اور کہا تھا محسن نقوی ایک بہترین انتخاب ہے، اس سے پنجاب کابہت فائدہ ہو گا کیونکہ محسن نقوی بے انتہا خوبیوں و صلاحیتوں کے مالک ہیںاور پھر ہم نے دیکھا کہ ایک سال کے عرصے میں انفراسٹرکچر کی مضبوطی،ہسپتالوں کی بہتری،گڈگورننس کو یقینی بنانے میں محسن نقوی نے بھرپور کردار اداکیا۔
پنجاب کے محاذ پر شہباز شریف کو شہباز سپیڈ کے طور پر یاد کیا جاتا رہا مگر محسن نقوی کی کارکردگی پر خود شہباز شریف نے انھیں محسن سپیڈ کا نام دیا،محسن نقوی کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی انھیں چیئرمین پی سی بی اور پھر وفاقی وزیرداخلہ بنایا گیا۔
محسن نقوی نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب بہترین ڈائنامک ٹیم کا انتخاب کیا جس میں محمد علی رندھاوا جیسی انتہائی ذہین ، باکمال انسان اور شاندار شخصیات شامل تھیں، چوہدری محمد علی رندھاوانے 28جنوری2023کو بطور کمشنر لاہور چارج سنبھالااور اپنے کام میں مصروف ہو گئے۔
چینی شہریوں کی سیکیورٹی کا معاملہ ہو یا شہر کی تعمیر و ترقی کا کوئی منصوبہ ،لاہور کے مستعد معمار محمد علی رندھاوا کی قیادت میںان گنت کام ہوئے،انھوںنے بطور کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نگران حکومت کے تمام پراجیکٹ مکمل کروائے جن میں فلائی اوورز، انڈر پاسز، ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن شامل ہے،رمضان پیکج کی گھر گھر ترسیل کو یقینی بنانے میں بھی بہت مستعدی سے کام کیا، ہسپتالوں کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلیاں کرتے ہوئے مریضوں کو علاج کی بہتر سہولیات کیلئے راہ ہموار کی۔
بطور کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے حکومتی اخراجات کے بغیر جشن بہاراں فیسٹیول کاانعقاد، مویشی منڈیاں لگواکراربوں روپے کی حکومتی بچت کی ، ہر منصوبے میں سخت مانیٹرنگ کے ذریعے کوالٹی کو یقینی بنایااور متعلقہ عوامی فیڈ بیک کا فیصلہ بھی کیا،روٹی ،نان سمیت اشیا خوردونوش کی سرکاری نرخ پر فروخت یقینی بنانے و ڈینگی کے خاتمے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے،پتنگ بازی کے خاتمے کیلئے آپریشن اور آگاہی مہم چلوائی،لاہور میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری بھی کرانے کا سہرا انہی کے سر ہے۔
بحیثیت ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ایک درجن کے قریب میگا پراجیکٹس کی تکمیل کی۔ ایل ڈی اے ون ونڈو سیل اور ریکارڈ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے موبائیل ایپ بھی لانچ کی۔لاہور پارکنگ کمپنی کیلئے جدید نظام، ریونیو میں اضافہ اور بہتر سروس ڈیلیوری کے لیے پہلی مرتبہ ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم کی تنصیب کا لبرٹی پارکنگ سے افتتاح کیا۔مسافر طیاروں کو پرندوں سے ٹکرانے سے بچانے کیلئے محمد علی رندھاوا نے دفعہ 144نافذ ، نزدیکی ایریاز میں کچرے کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کیساتھ لیزرلائٹ وکبوتربازی پربھی پابندی لگائی۔
محسن سپیڈ اب وفاقی دارالحکومت میں بطور وزیرداخلہ مستعدی کیساتھ فرائض منصبی چلا رہے ہیں اورسابق کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا اسلام آباد میں بطور چیف کمشنر تعینات ہیں ،گزشتہ روز انھیں چیئرمین سی ڈی اے کا بھی اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔لاہور کی طرح اسلام آباد میں بھی محسن نقوی کا چناو¿ بہت اچھا ہے،محسن نقوی کی ٹیم بہت اچھا کام کرتی ہے۔
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 20کے افسر چوہدری محمد علی رندھاواکی کمشنر اسلام آباد وبطور چیئرمین سی ڈی اے تعیناتی سے قوی امید ہے کہ شہریوں کے مسائل ختم اور