Site icon Daily Pakistan

کنگنا رناوت کملا ہیرس کی ٹرولنگ کرنیوالوں پر برس پڑیں

کنگنا رناوت کملا ہیرس کی ٹرولنگ کرنیوالوں پر برس پڑیں

کنگنا رناوت کملا ہیرس کی ٹرولنگ کرنیوالوں پر برس پڑیں

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا نے رناوت امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی ٹرولنگ کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر بیان میں امریکی صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑانے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب سے جو بائیڈن نے کملا ہیرس کو امریکی صدارت کے لیے نامزد کیا ہے ان کے خلاف جنسی تعصب اور نفرت پر مبنی میمز کا طوفان آگیا ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میں ڈیموکریٹس کی حمایت نہیں کرتی تاہم میرے لیے یہ حیران کن ہے کہ کس طرح ایک بزرگ خاتون سیاست دان کو جو کیلی فورنیا کی اٹارنی جنرل رہ چکی ہیں امریکی شہریوں کی جانب سے جنسی تعصب اور برے رویے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Exit mobile version