اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ پروسیجر اینڈ پریکٹس بل 2023 سے متعلق بینچ کی تشکیل اور مقدمہ کو ’عجلت میں سماعت کے لیے مقرر‘ کرنے کے اقدام کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے آج ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا. پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین ہارون الرشید ایڈوکیٹ اورچیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی حسن رضا پاشا کی جانب سے جاری مشترکہ بیان کہا گیا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 ‘کے خلاف آئینی درخواستوں کوعجلت میں مقرر کیا گیا۔پاکستان بار کونلس نے کے مطابق قانون سازی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے لیے 8رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے، بینچ کی تشکیل سے پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے مابین ٹکراؤ کی سی کیفیت پیدا ہوگئی۔پاکستان بار کونسل نے کہا کہ سیاسی معاملات کو بالائے طاق رکھ کرآج ملک بھر کے وکلا ہڑتال کریں گے اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار، لاہور ہائیکورٹ بار، لاہور بار سمیت تمام بڑی بار ایسوسی ایشنز نے پاکستان بار کونسل کے ایک گروپ کی سپریم کورٹ کے خلاف ہڑتال کی کال کو مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ تمام وکلا صبح عدالتوں میں پیش ہوں گے، وکلا آئین اور قانون کے ساتھ ہیں۔
خاص خبریں
کورٹ اختیارات بل سماعت؛ پاکستان بارکونسل کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان
- by Daily Pakistan
- اپریل 13, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 823 Views
- 2 سال ago