Site icon Daily Pakistan

کوہلی کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز آخری 20 اننگز میں ایک ففٹی

ویرات کوہلی اپنی سنچری کیلئے خود غرض بن گئے؟ شائقین کی تنقید

ویرات کوہلی اپنی سنچری کیلئے خود غرض بن گئے؟ شائقین کی تنقید

دہلی: بھارتی اسٹار ویراٹ کوہلی کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہو گیا۔ویراٹ کوہلی ٹیسٹ کرکٹ میں روٹھی فارم کو منانے میں ناکام رہے ہیں، آسٹریلیا سے جاری ہوم سیریز میں بھی ویراٹ کوہلی اب تک 13، 22، 20، 44 اور 12 رنز بنا پائے، وہ گذشتہ 20 اننگز میں صرف ایک ففٹی ہی بنا سکے ہیں۔بنگلہ دیش کیخلاف انھوں نے 1، 24، 19 ناٹ آؤٹ اور 1، انگلینڈ کیخلاف 20 اور 11، سری لنکا کیخلاف 13، 23 اور 45، جنوبی افریقہ سے میچز میں 29، 79، 18، 35 بنائے، نیوزی لینڈ کیخلاف 36 اور صفر ان کی کارکردگی رہی ہے۔

Exit mobile version