خاص خبریں

ہائیکورٹ نےPTIکے 72ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دےدیا

قومی اسمبلی : الیکشن ایکٹ میں ترامیم منظور، نااہلی کی مدت پانچ سال مقرر

لاہور: ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 72ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔پی ٹی آئی کے 72 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے خلاف ریاض فتیانہ سمیت دیگر کی درخواستوں کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کی، جس میں عدالت نے اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے استعفے منظوری کے نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیے۔عدالت نے فیصلے میں تحریک انصاف کے اراکین کو استعفے واپس لینے کے لیے سپیکر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی ۔ علاوہ ازیں عدالت نے سپیکر قومی اسمبلی کو بھی تمام ارکان کا مؤقف دوبارہ سن کر فیصلہ کرنےکی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri