خاص خبریں

ہمیں ولن تو نہ بنائیں:ممبر الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن غیرشفاف قرار، 20دن میں دوبارہ کرانے کا حکم

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین کیس میں عمران خان،اسد عمر اور فواد چوہدری کو طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن نے عمران خان،اسد عمر اور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔پی ٹی آئی رہنماؤں کے وکیل فیصل چوہدری کمیشن میں پیش ہوئے اور بتایا کہ علالت کے باعث ان کے موکلان پیش نہیں ہوسکتے۔فیصل چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی اپیل پر تحریری فیصلہ نہیں آیا،مناسب ہوگا کہ سپریم کورٹ کی گائیڈ لائنز اور فیصلہ آنے دیا جائے۔اسد عمر کے وکیل انور منصور نے کہا کہ مناسب کہا کہ مناسب ہوگا سب کا کیس ایک ساتھ ہی چلایا جائے۔ممبر کے پی الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم پر کوئی شک نہ کریں کسی سے عناد نہیں،اگر کمیشن غلطی کرتا ہے تو ہائیکورٹ سے آپکو ریلیف مل جائے گا۔ممبر سندھ نے کہا کہ توہین کسی کی ذات کی نہیں کمیشن کی بطور ادارہ ہوئی ہے۔عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ پورا یقین ہے کہ کمیشن انصاف کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri