کھیل

11ویں کلیگن بوائز اینڈ گرلز تھروبال چیمپیئن شپ اختتام پذیر ہو گئی

پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام اور سندھ تھروبال ایسوسی ایشن کے تعاون سے کھیلی گئی 11ویں کلیگن بوائز اینڈ گرلز تھروبال

پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام اور سندھ تھروبال ایسوسی ایشن کے تعاون سے کھیلی گئی 11ویں کلیگن بوائز اینڈ گرلز تھروبال چیمپیئن شپ گزشتہ روز سٹی سکول کراچی میں اختتام پذیر ہوگئی ہے۔ ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ہائر ایجوکیشن کمیشن جاوید میمن تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد کے علاوہ دیگر انعامات سے نوازا۔ اس موقع پر سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے رجسٹرار کموڈور ریٹائرڈ سید سرفراز علی، پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں، پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلی کلثوم، پاکستان تھروبال فیڈریشن کے نائب صدور جعفر علی شاہ اور عدنان وہراکے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ چیمپین شپ میں ملک بھر سے 120 سے زائد سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri