11 سال سے کم عمر بچوں کو کورونا نقصان نہیں پہنچا سکتا، فوادچودھری

168

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ 11 سال سے کم عمر بچوں کو کورونا وائرس نقصان نہیں پہنچا سکتا تاہم گھر میں موجود 60 سال سے زائد عمر افراد کو ان سے دور رکھنا چاہیے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے پتہ چلا کہ سینی ٹائزر نہیں مل رہے، ابتدائی طور پر ہم 800 سینی ٹائزر بنارہے تھے تاہم اب آٹھ ہزار روزانہ بنائیں گے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ کورونا ٹیسٹنگ کٹس بنانے کی کوشش کررہے ہیں، آٹھ ہزار والی کٹ 2000 کی بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل وینٹی لیٹرز کی تیاری پر کام کررہی ہے جبکہ کورونا کی ویکسین بنانے میں بھی کردار ادا کریں گے، کورونا کے مریضوں کا ڈیٹا بھی اکٹھا کررہے ہیں۔