پاکستان جرائم

190 ملین پاﺅنڈ ریفرنس ، بانی پی ٹی آئی وبشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

190 ملین پاﺅنڈ ریفرنس ، بانی پی ٹی آئی وبشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

190 ملین پاﺅنڈ ریفرنس ، بانی پی ٹی آئی وبشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد ۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر 19 کروڑ پاو¿نڈز کے ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی۔راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔سماعت کے دوران نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔جج ناصر جاوید رانا نے پی ٹی آئی کے بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کردی۔احتساب عدالت کے جج نے کمرہ عدالت میں پی ٹی آئی کی بانی اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں چارج شیٹ پڑھ کر سنائی۔چارج شیٹ داخل ہونے کے بعد کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے