Site icon Daily Pakistan

20 نومبر تک جعفر ایکسپریس مچھ اسٹیشن تک بحال ہو جائے گی وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

ایم ایل ون پر فریٹ آپریشن پانچ روز میں مکمل بحال کیا جائے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ہدائیت

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ 20 نومبر تک جعفر ایکسپریس مچھ اسٹیشن تک بحال ہو جائے گی
مچھ سے کوئٹہ تک مسافروں کو بسوں پہ بھجوایا جائے گا مسافروں کو بلوچستان حکومت سیکیورٹی فراہم کرے گی
مسافروں کی حفاظت یقینی بنانے کیلیے ٹرین کو انجینئرنگ ریسٹرکشنز کے ساتھ چلایا جائے گایہ بات انھوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں ایک اعلٰیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی انھون نے کہا کہ مسافروں کی حفاظت یقینی بنانے کیلیے ٹرین کو انجینئرنگ ریسٹرکشنز کے ساتھ چلایا جائے گا مچھ اسٹیشن پر 7 نئے واش رومز بنا دیے گئے، دو جنریٹر بھی نصب
20 نومبر تک اسٹیشن پر نئے بنچز، اضافی واٹر کولرز اور سیکیورٹی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت بھی کی ہے ہرک برج پر 50 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے جس پر ڈی ایس کوئٹہ کو شاباش دی ہے وفاقی وزیر نے کہا کہ کوئٹہ تفتان سیکشن سے ریلوے ریونیو سٹریم بڑھانے کے لیے چیمبرز آف کامرس سے تجاویز لی جائیں گی ریلوے اسٹیشنز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لیے ریوائزڈ پی سی ون کی جلد منظوری لی جائے گی ٹرینوں کی ارننگ اور آکیوپینسی بارے بریفنگ، ایک ایک ٹرین کی ایویلیوایشن ہو گی انھوں نے مزید بتایا کہ پشاور ڈویژن میں ریلوے زمینوں پر تجاوزات کے خلاف بھرپور ایکشن کا فیصلہ، ڈی ایس کو ٹاسک دے دیا گیا سکھر ڈویژن میں انجینئرنگ ریسٹرکشنز کم کرنے کے لیے ٹیکنیکل ٹیم کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدای

Exit mobile version