کھیل

20 ہزار پاؤنڈز نہ دینے پرماڈل سمیرا نے بلیک میل کیا، عامرخان

20 ہزار پاؤنڈز نہ دینے پرماڈل سمیرا نے بلیک میل کیا، عامرخان

دبئی: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے ماڈل سمیرا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا۔ایک انٹرویو میں عامر خان نے ماڈل سمیرا کے ساتھ تعلقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سمیرا نے ہاتھ کی سرجری کے لیے 20 ہزار پاؤنڈز مانگے تھے۔ پیسے نہ دینے پر سمیرا مجھے بلیک میل کرتی رہی۔ سمیرا سے اپنی شادی سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔ اپنی فیملی کے ساتھ خوش ہوں ۔میرے انکار پر سمیرا نے اسٹوری اخبار کو فروخت کی۔عامر خان نے اعتراف کیا کہ سمیرا سے رابطہ تھا اور تصاویر کا تبادلہ بھی ہوا تاہم ایسا تعلق نہیں تھا جیسا سمیرا نے اخبار کو انٹرویو میں بتایا۔ سمیرا خود رابطہ کر کے کہتی تھی کہ وہ اپنے خاندان سے خوش نہیں اور ان سے دور رہنا چاہتی ہے۔ باکسر عامر خان ان دنوں اپنی اہلیہ اور تینوں بچوں کےساتھ دبئی میں موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے