- الإعلانات -

امریکا میں سیلاب سے کئی افراد ہلاک

نیویارک:امریکا میں بارش اور سیلاب سے مختلف حادثات کے دوران مزید کئی افراد ہلاک ہو گئے۔ برطانیہ میں نئے طوفان نے سیلاب متاثرین کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔امریکا میں گزشتہ ہفتے طوفانی ہوا سے مختلف حادثات میں درجنوں افراد کی جان گئی، اب سرد موسم کی سختیاں کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔امریکا کی وسط مغربی، شمال اور جنوب مشرقی ریاستوں میں برفباری، بارش اور سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے۔ متعدد علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق سرد موسم کی تازہ لہر سے مزید 25افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ڈیلاس میں مختلف حادثات کے دوران گیارہ افراد، میزوری میں 8، جنوبی الینوائے میں 5اور جارجیا میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ ادھربرطانیہ کے شمالی حصوں کوبارشوں کی تباہی کے بعد اب نئے طوفان” فرینک “ کا سامنا ہے۔