- الإعلانات -

پہلی بار واٹس ایپ صارفین اپنے اکاﺅنٹ کی معلومات فیس بک پر شیئر کرسکیں گے

واٹس ایپ میں اب پہلی بار صارفین کو اپنے اکاﺅنٹ کی معلومات فیس بک پر شیئر کرنے کا موقع دیا جارہا ہے۔

واٹس ایپ کے بیٹا ورژن 2.12.413. میں اس اہم ترین فیچر کو متعارف کرایا گیا ہے اور یہ مستقبل قریب میں عام استعمال کے لیے دستیاب ہوسکتا ہے۔

جیسا آپ کو معلوم ہے کہ واٹس ایپ فیس بک نے 2014 میں خرید لی تھی تاہم اب تک اس کے صارفین اپنی معلومات یا چیزیں فیس بک پر شیئر نہیں کرسکتے تھے۔

اس فیچر کے ذریعے واٹس ایپ صارف خود کو مستقل طور پر فیس بک کے ساتھ منسلک کرسکیں گے تاہم یہ آپ کی مرضی پر ہوگا۔

اسی طرح ایک اور فیچر سیکیورٹی انڈیکٹر بھی اس بیٹا ورژن کا حصہ ہے جس سے آپ کی بات چیت مکمل طور پر اینکرپٹڈ ہوجاتی ہے۔

ابھی یہ بیٹا ورژن کچھ صارفین کو ہی دستیاب ہے اور ابھی واضح نہیں کب تک اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسی طرح کے آئی او ایس ورژن میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ واٹس ایپ کی جانب سے ویڈیو کالنگ کے فیچر پر بھی کام ہورہا ہے۔