- الإعلانات -

لارڈز ون ڈے: انگلینڈ کا آئرلینڈ کیخلاف کلین سوئپ

میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6وکٹ پر 328رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔ جونی بیئرسٹو 72 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، جبکہ جو روٹ 73،کپتان اوئن مورگن76اور عادل راشد 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

آئرش سائیڈ329رنز کے ہدف کے تعاقب میں 243 کے اسکور پر ہمت ہارگئی۔ ولیم پورٹر فیلڈ نے 82 اور پال اسٹرلنگ نے 48 رنز کے ساتھ مزاحمت کی۔انگلشٹیم کی جانب سے لیام پلنکٹ اور جو روٹ نے تین تین وکٹ لیے۔