Home » 2019 » February (page 2)

Monthly Archives: February 2019

پی ایس ایل4 میں آج دو بڑے دلچسپ مقابلے

پی ایس ایل 4 میں آج بھی دو بڑے میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ 4کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے، آج ملتان سلطانز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا جبکہ دوسری جانب لاہور قلندرز اور کراچی کنگز مد مقابل ہوں گے۔

پی ایس ایل4 میں آج دو بڑے دلچسپ مقابلے

دبئی انٹرنیشل اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے ہوگا جبکہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز رات 9 بجے مدمقابل ہوں گی۔

پی ایس ایل4 میں آج دو بڑے دلچسپ مقابلے

یاد ہے کہ گذشتہ روز پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے 17 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے کھیلے گئے 18 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دی ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایونٹ میں چوتھی کامیابی حاصل کرکے ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ سات میچز کھیل کر آٹھ پوائنٹس بنانے میں کامیاب ہو گیا ہےجبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے چھ میچز میں آٹھ پوائنٹس ہیں لیکن رن ریٹ میں وہ یونائیتڈ سے کچھ پیچھے ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، لاہور قلندرز 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، ملتان سلطانز 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ کراچی کنگز 4 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

پلوامہ حملے پر معلومات پاکستان کے حوالے کردیں ، بھارتی میڈیا

کراچی پلوامہ حملے کی غیر جانبدرانہ تحقیق کی عمران خان کی پیشکش کے جواب میں بھارتی حکومت نے دستاویزات (ڈوزئیر) پاکستان کے حوالے کی ہیں ۔ بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق ڈوزئیر میں پلوامہ حملے میں جیش محمد کے ملوث ،پاکستان میں ان کے کیمپس اور قیادت کے ہونے کی تفصیلات ہیں،بیان میں کہا گیا کہ یہ پیغام پہنچایا گیا کہ بھارت پاکستان سے امید کرتا ہے کہ وہ ان کے خلاف فوری کارروائی کرے گا۔ عالمی میڈیا کے مطابق پاک بھارت کشیدگی باعث تشویش ہے،1971کے بعد پہلی بار دونوں ممالک کے درمیان اتنی کشیدہ صورت حال ہوئی۔دونوں ممالک جنگ نہیں چاہتے، یہ عمران خان اور مودی کے لئے خطرناک ہوگا ۔بھارت چوتھی اور پاکستان تیرہویں طاقتور فوج ہے۔روس نے اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان ثالثی کی پیش کش کردی۔ جوہری جنگ میں پاکستان اور بھارت ایک سو بم استعمال کریں گے ، دو کروڑ دس لاکھ افراد ہلاک اوردو ارب لوگ فاقہ کشی کا شکا ر ہوسکتے ہیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان سنگین سرحدی کشیدگی کے بعد عالمی برادری پر امن

مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کو کم کرنے پر زور دے رہی ہے۔ روس،فرانس،امریکا اور نیپال نے باضابطہ بیانات جاری کیے ہیں اور پاک بھارت کشیدگی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔روس نے اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان ثالثی کی پیش کش کی ہے۔روس نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایسی کوششیں کریں کہ وہ سیاسی اور سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے مسائل حل کریں۔ سارک کے رکن ملک نیپال نے پاکستان اور بھارت کو کسی بھی ایسی صورت حال کارروائی میں نہ جانے کا مشورہ دیا ہے جس سے خطے کے امن اور سلامتی کو خطرہ درپیش ہو۔دونوں ممالک مسائل کا حل ڈائیلاگ اور پرامن ذارئع میں تلاش کریں۔امریکا نے دونوںممالک کے وزرائے خارجہ سے ملٹری ایکشن سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔فرانس نے بھی دونوں ممالک کی بگڑتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیاہے۔اور دونوں ممالک سے کشیدگی کم کرنے پر زور دیا ہے۔بھارتی خبررساں ادارے نے لکھا کہ پائلٹ کی گرفتاری کے بعد نئی دہلی نے کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات پر جنگ کے بادل گہرے ہوگئے ہیں ۔وزیر اعظم عمران خان نے کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کی ہے ۔امریکی ٹی وی بلوم برگ نے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی1971کی جنگ کے بعد سب سے بدتر ہے، جس نے مارکیٹوں شدید متاثر کیا ہے علاقے میں کمرشل فلائٹیں معطل ہیں۔ دونوں ممالک بھرپور جنگ نہیں چاہتے، یہ عمران خان اور مودی دونوںکے لئے خطرناک ہوگا ،عمران خان کو داخلی سطح پر معاشی مسائل کا سامنا ہے مودی کو چند ہفتوں میں مشکل ترین انتخابات کا سامنا ہے، بھارت میں قوم پرستی اس وقت عروج پر ہے۔دونوں رہنما اخلاقی فتح کا دعویٰ کررہے ہیں۔ لیکن یہ معمولی جھڑپیں خطرناک صورت اختیار کرسکتی ہیں۔ قطری نشریاتی ادارے نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع مزید شدت اختیار کرسکتا ہے لیکن جنگ دونوں کے مفاد میں نہیں۔برطانوی اخبار ایکسپریس نے لکھا کہ بھارت کے دوملٹری جیٹ گرائے جانے کے بعد پاکستان نے ائیر اسپیس بند کردی،جس سے یومیہ8سو فلائیٹس متاثر ہوئی جو پاک بھارت کوریڈور کواستعمال کرتی ہیں۔بھارت چوتھی اور پاکستان تیرہویں طاقتور فوج ہے،پاکستان کا اتحادی چین اور سعودی عرب ہے۔ترکی بھی پاکستان کی طرف ہے۔

کراچی میں ایئر فورس کی مشقیں کنٹونمنٹ میں بلیک آئوٹ

کراچی رات گئے کراچی میں کنٹونمنٹ کے علاقوں میں ایئر فورس کی مشقوں کے سلسلے میں بلیک آؤٹ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشقوں کے حوالے سے کراچی شہر اور کنٹونمنٹ کے علاقوں کیلئے پریشانی کی کوئی بات نہیں۔

ملک بھر میں فوج کے حق میں ریلیاں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عزم

کراچی، حیدرآباد، اسلام آباد، لاہور پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کے بعد ملک بھر میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اورفوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا ہے، پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کو جواب دینے پر شہریوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں،حیدرآباد، مٹھی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، آزاد کشمیر میں جذبہ حب الوطنی سے سرشار شہری اور طلبہ نے میں ریلی نکالی اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی حرمت پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے، اسکول کے طالب علموں نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور ملی نغمے گا کر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔ حیدرآباد میں ہندو برادری نے پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی اور نعرے لگا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کے بعد ملک بھر میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے،اسلام آباد میں

جذبہ حب الوطنی سے سرشار طلبہ نے کثیر تعداد میں ریلی نکالی اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی حرمت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔کراچی میں بھی مختلف تنظیموں کی جانب سے پاک فوج کے حق اور بھارتی جارحیت کیخلاف مظاہرہ کیا گیا۔ متحد ہ قومی مو ومنت پاکستان کے کنو ینرڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے ایک بیان میںکہا کہ پاک فضا ئیہ کی کا رروائی سے بھارت کو سمجھ لینا چاہیے کہ پاکستان اپنے دفا ع کی بھر پو ر صلا حیت رکھتا ہے۔پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستانی ائیر فورس کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور ملک کے عظیم دفاع پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاک سر زمین پارٹی اور پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ریلوے میں ایمرجنسی نافذ، چھٹیاں منسوخ

اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریلوے کو وزیر ریلوے شیخ رشید نے آگاہ کیاہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہم نے ریلوے میں ایمرجنسی ڈکلیئر کردی ہے ، ہمارے پاس دو ہزار نوکریوں کیلئے دس لاکھ 81 ہزار امیدواروں نے اپلائی کیا ہے۔ چیئرمین معین وٹو کی زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس میں وزارت ریلوے نے 2019-20کے پی ایس ڈی پی کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ 2019-20کے 43منصوبوں کیلئے 39ارب کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے جن میں 36جاری منصوبوں کیلئے 36ارب جبکہ سات نئے منصوبوں کیلئے تین ارب روپے کی رقم تجویز کی گئی ہے۔

کل کی فلم آج کی حقیقت،گرفتار پائلٹ ابھے نندن کے والد ایئر مارشل ایس ورتمان بھارتی فلم کاٹرو ولیڈئی میں کنسلٹنٹ تھے

کراچی پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کو مار گرانے کے بعد ایک پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار بھارتی پائلٹ کا نام ابھی نندن ورتمان بتایا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ابھی نندن کے والد کا نام ایئر مارشل ایس ورتمان ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ایس ورتمان 2017ء میں کارگل جنگ پر بنائی گئی تامل زبان کی بھارتی فلم کاٹروولیڈئی (Kaatru Valiyidai) میں بطور کنسلٹنٹ کام کر چکے ہیں۔ اس فلم کے ڈائریکٹر معروف بھارتی ہدایتکار منی رتنم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح (اداکار) ایئر فورس اسکوارڈن لیڈر وروُن چکرپنی 1999ء کی کارگل جنگ میں پاکستان کی سرحد میں داخل ہو جاتا ہے جہاں اس کے طیارے کو پاک فضائیہ مار گراتی ہے اور اسے گرفتار کر لیتی ہے۔ جیل میں وروُن اپنی محبوبہ لیلا (جس کا کردار آدیتی رائو حیدری نے ادا کیا ہے) کو یاد کرتا ہے۔ اس موقع پر فلم میں اسکوارڈن لیڈر کا کردار ادا کرنے والے اداکار

کارتھی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ فلم میں کام کرنا ان کیلئے خوش قسمتی کی بات تھی اور وہ گرفتار بھارتی پائلٹ کی محفوظ واپسی کیلئے دعاگو ہیں۔

پاک بھارت کشیدگی، دونوں ممالک کی تجارت میں 17.4فیصد کمی

نئی دہلی پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت میں 17.4 فیصد کمی آئی ہے ،نوری کے دوران پاک بھارت باہمی تجارت کا حجم 19 کروڑ 55 لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ جنوری سے 17.4 فیصد کم ہے۔ گزشتہ ماہ جنوری کے دوران پاک بھارت باہمی تجارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایک رپورٹ کے مطابق جنوری کے دوران پاک بھارت باہمی تجارت کا حجم 19 کروڑ 55 لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ جنوری سے 17.4 فیصد کم ہے۔ گزشتہ ماہ جنوری کے دوران پاک بھارت باہمی تجارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ جنوری کے دوران بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیاء کی مالیت 21.5 فیصد کمی سے 15 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہ گئی لیکن بھارت کو برآمدات کا حجم 6.6 فیصد اضافے سے 3 کروڑ 65 لاکھ ڈالر رہا۔

نام ابھے نندن‘سروس نمبر 27981 ہے‘ پاک فوج کارویہ متاثرکن‘مجھے مشتعل ہجوم سے بچایا‘واپس جاکر بیان تبدیل نہیں کرونگا ‘گرفتاربھارتی پائلٹ کا ویڈیو پیغام

راولپنڈی(ایجنسیاں) کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ نے اپنے ویڈیو بیان میں اپنا نام ونگ کمانڈر ابھے نندن اور سروس نمبر 27981 بتایاہے۔بھارتی پائلٹ نے اپنے بیان میں پاک فوج کے رویے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ ریکارڈ پر لانا چاہوں گا اور میں اگر اپنے ملک واپس بھی گیا تو اپنا بیان تبدیل نہیں کروں گا کہ پاک فوج کے افسران نے میرے ساتھ اچھا برتا ؤکیا، یہ سب مہذب ہیں، فوج کے کپتان نے مجھے مشتعل ہجوم سے بچایا۔ بھارتی پائلٹ نے کہا کہ پاکستانی فوج کا رویہ انتہائی متاثر کن ہے۔پائلٹ سے جب سوال کیا گیا کہ وہ کہاں سے آیا ہے تو اس پر اس نے جواب دیا کہ ڈان ساؤتھ۔بھارتی پائلٹ نے بتایا کہ وہ شادی شدہ ہے، پائلٹ نے چائے دینے پر پاک فوج کے اہلکار کا شکریہ ادا کیا اور چائے کی تعریف بھی کی۔بھارتی پائلٹ سے جب پوچھا گیا کہ وہ کونسے طیارے میں پرواز کر رہا

تھا جس پر پائلٹ نے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ ریکارڈ حاصل کر چکے ہیں۔بھارتی پائلٹ سے مشن کے بارے میں پوچھا گیا جس پر اس نے جواب دینے سے معذرت کرلی۔

Google Analytics Alternative