Home » 2019 » March » 01

Daily Archives: March 1, 2019

ابھی نندن/ویڈیو بیان

 

ابھی نندن/ویڈیو بیان
بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا ویڈیو بیان جاری
بھارتی فضائیہ کےلڑاکا طیارے کاپائلٹ ہوں،ابھی نندن
میں ٹارگٹ تلاش کررہاتھا،بھارتی پائلٹ ابھی نندن
پاکستان ایئرفورس کےجہازنےمیراجہاز گرایا،بھارتی پائلٹ
میں نے جہاز سے خود کوباہر نکالا،بھارتی پائلٹ ابھی نندن
میں جہاں گرا وہاں لوگ بہت زیادہ تھے،ابھی نندن
میں نے پستول پھینک کربھاگنےکی کوشش کی،ابھی نندن
میرےپیچھے مقامی لوگ آئےجن کاجوش بہت زیادہ تھا،ابھی نندن
پاکستان فوج کے 2جوانوں نےمجھےہجوم سےبچایا،ابھی نندن
پاک فوج کےجوانوں نےمجھےکچھ نہیں ہونےدیا،ابھی نندن
پاک فوج کےجوان مجھےاپنےیونٹ میں لےگئےاورطبی سہولت دی،ابھی نندن
مجھےاسپتال لےجایاگیااورعلاج کیاگیا،ابھی نندن
میں نےپاکستانی آرمی کےساتھ وقت گزارا،ابھی نندن
پاکستانی آرمی بہت ہی پروفیشنل ہے،بھارتی پائلٹ ابھی نندن
پاکستانی آرمی سےبہت متاثرہوا،بھارتی پائلٹ ابھی نندن
بھارتی میڈیا ہرچیزکوبڑھاچڑھا کرپیش کرتاہے،ابھی نندن

لاہور:بھارتی پائلٹ کوواہگہ بارڈرپربی ایس ایف کےحوالےکیاگیا

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھارتی حکام کے حوالے کیا جارہاہے
واہگہ بارڈر پر پاک بھارت گیٹ کھول دیئے گئے
بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا
بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بی ایس ایف کے حوالے کردیا گیا
پاکستان کا امن کی طرف ایک اور قدم
پاکستان نے جو کہا کردکھایا
۔۔۔۔
پاکستان کا امن کی طرف ایک اورقدم
پاکستان نے جو کہا وہ کردکھایا
بھارتی پائلٹ ابھی نندن کوبی ایس ایف کےحوالےکردیاگیا
لاہور:بھارتی پائلٹ کوواہگہ بارڈرپربی ایس ایف کےحوالےکیاگیا
پاکستان نےجذبہ خیرسگالی کےتحت بھارتی پائلٹ کورہاکردیا

کراچی کے بن قاسم ٹاؤن میں 9 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

کراچی بن قاسم ٹاؤن میں 9 سالہ بچی کی لاش پانی کی ٹنکی سے ملی جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ ضرور پڑھیں: سعودی عرب نے پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے پر انتہائی زبردست اعلان کر دیا ، دل جیت لیے میڈیکو لیگل آفیسر ( ایم ایل او) کی رپورٹ کے مطابق 9 سالہ خدیجہ بتول کے ساتھ زیادتی کی گئی جب کہ بچی کی گردن پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، جسے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کیا گیا ہے۔ 0:00/0:00 ایم ایل او ڈاکٹر ذکیہ کے مطابق بچی کے خون، کپڑوں اور دیگر چیزوں کے نمونے لیے گئے ہیں جسے مزید معلومات کے لیے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے اہل خانہ کا تعلق قمبر شہداد کوٹ سے ہے اور ضابطے کی کارروائی کے بعد بچی کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

پاکستان کا او آئی سی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد پاکستان نے او آئی سی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے او آئی سی کے اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا اور پاکستان کے موقف کی ترکی نے تائید کی ہے ۔

آج او آئی سی کا ابوظبی میں اجلاس ہے،بھارت او آئی سی کا نہ ممبرہے اورنہ ہی مبصرہے،یواے ای نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا، یو اے ای کودرخواست کی تھی کہ بھارتی وزیرخارجہ کوبلانے کے فیصلے پرنظرثانی کرے،یواے ای کے وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت کودعوت نامہ پلوامہ واقعے سے پہلے بھیجاتھالیکن ہم نے یواے ای کوکہاکہ بھارتی وزیرخارجہ کوبلانے کے فیصلے پرنظرثانی کریں یااجلاس ملتوی کردیں۔

اس سے قبل پاکستان نےمتحدہ عرب امارات سے بھارت کا دعوت نامہ واپس لینے کی درخواست کی تھی اور کہا تھا کہ بصورت دیگر پاکستان، اجلاس میں شرکت کے اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے پر مجبور ہوگا۔

العزیزیہ ریفرنس ، نوازشریف نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد سابق وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سزا معطلی کی درخواست پر فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ جیل میں قید ہیں اور انہیں سنگین نوعیت کی بیماریاں ہیں ، اس لیے سزا کو معطل کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے ۔

سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں وفاق ، نیب ، جج احتساب عدالت اور جیل سپرٹینڈنٹ کو فریق بنایا گیا ہے ۔ یا درہے کہ نوازشریف نے طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تھا ۔

احتساب عدالت نے نوازشریف العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ دوسری جانب ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو ضمانت مل چکی ہے ۔

سعودی عرب نے پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے پر انتہائی زبردست اعلان کر دیا ، دل جیت لیے

اسلام آباد سعودی عرب کی حکومت نے مکہ اور مدینہ میں فضائی حدود کی بندش کے بعد پھنس کررہ جانے والے عمرہ زائرین کی میزبانی کا اعلان کردیا ہے۔ عمرہ زائرین کو حکومتی احکامات پر مکہ اورمدینہ کے ہوٹلوں میں ٹھہرایا جارہا ہے۔ ضرور پڑھیں: سعودی عرب نے پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے پر انتہائی زبردست اعلان کر دیا ، دل جیت لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث زائرین عمرہ کی بڑی تعداد سعودی عرب میں پھنس کررہ گئی ہے کیونکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر فضائی حدود بند کردی گئی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم سعودی عرب کے سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت پروازیں بحال ہونے تک عمرہ زائرین کی میزبانی کرے گی۔  سعودی عرب کے سفارتخانے کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت ائیر لائنز کے ساتھ رابطے میں ہے۔ مکہ مکرمہ سے سفر کرنے والے عمرہ زائرین کو مکہ کے ہوٹلوں میں ٹھہرایا جا رہا ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت کے احکامات پر مدینہ منورہ سے سفر کرنے والے زائرین کے لیے مدینے کے ہوٹلوں میں بکنگ کرائی گئی ہے۔ ضرور پڑھیں: العزیزیہ ریفرنس ، نوازشریف نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہونے کے بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود غیر ملکی پروازوں کیلئے بند کر دی تھیں ۔

پاکستان بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو آج رہا کرے گا

اسلام آباد  پاکستان کی جانب سے گرفتار بھارتی پائلٹ ابھینندن کو آج رہا کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی جیونیوز  کے مطابق گرفتار بھارتی پائلٹ کو واہگہ بارڈر پر بھارتی ہائی کمیشن حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے بھارتی پائلٹ کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا جارہا ہے، پاکستان کی امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے، افواج پاکستان اور قوم،وطن کا دفاع کرنا جانتی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران اعلان کیا تھا کہ پاکستان امن چاہتا ہے اور جذبہ خیرسگالی کے تحت گرفتار بھارتی پائلٹ کو رہا کردیا جائے گا۔

بدھ کے روز پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار کرنے والے بھارتی مگ 21 بائسن طیارے کو مار گرایا تھا اور اس کے پائلٹ، ونگ کمانڈر ابھی نندن کو پاکستانی فورس نے گرفتار کرلیا تھا۔

بھارتی پائلٹ کی واپسی ، حکومت کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی

اسلام آباد بھارتی پائلٹ کی حوالگی کا اقدام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی پائلٹ کو امن قائم کرنے کیلئے رہا کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کرنے سے روکا جائے اور بھارتی پائلٹ کیخلاف مقدمہ چلایا جائے ۔

یاد رہے کہ پاکستان نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی طیارے گراد یئے تھے جس میں سے ایک کا ملبہ پاکستان میں گرا جس کے پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا ۔

Google Analytics Alternative