Home » 2019 » March » 02

Daily Archives: March 2, 2019

حنیف عباسی کی طبیعت ناساز،کیمپ جیل سے پی آئی سی منتقل

لاہور ایفی ڈرین کیس میںکیمپ جیل میں قید لیگی رہنما حنیف عباسی کی طبیعت ناسازہو گئی جس پرانہیں پی آئی سی منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ لیگی رہنما حنیف عباسی عارضہ قلب میں مبتلا ہے اور انہیں کچھ عرصے قبل دل کی شریان بند ہونے پر سٹنٹ ڈالا گیا تھا، میڈیا رپورٹس کے مطابق کیمپ جیل میں قید لیگی رہنما حنیف عباسی کی آج پھر خراب ہو گئی جس پر انہیں پی آئی سی منتقل کردیا گیا ہے۔

ابھی نندن نے سرحد پار کرتے ہی اپنے جس فوجی سے ہاتھ ملایا اسے کیا بات کہی؟ پہلا انکشاف سامنے آ گیا

اسلام آباد  پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں جذبہ خیرسگالی کے تحت اس کا گرفتار پائلٹ ابھی نندن بھی رہا کر دیا ہے جسے گزشتہ روز براستہ واہگہ بارڈر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا تاہم اس نے سرحد پار کرتے ہی کیا بات کہی؟ بھارتی میڈیا نے اہم انکشاف کر دیا ہے۔

پاک فضائیہ کے جانبازوں نے 27 فروری کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرنے والے بھارت کے 2 طیارے مار گرائے تھے اور انڈین ائیرفورس کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کیا تھا جس کیساتھ فوجی روایات کے مطابق بہترین سلوک روا رکھا گیا اور بھارت واپسی کے وقت کپڑوں کا تحفہ دیا گیا جو اس نے زیب تن کر رکھا تھا۔

ابھی نندن نے بارڈر کراس کیا تو بھارتی مسلح افواج کے دو فوجی افسران کیساتھ ہاتھ ملایا مگر حیران کن طور پر کسی نے اپنے افسر کو سیلوٹ تک بھی نہیں کیا بلکہ اسے ایک قیدی کی طرح پکڑ کر ساتھ لے گئے۔ بھارتی خبر رساں ادارے ”انڈیا ٹائمز“ کے مطابق ابھی نندن کا استقبال کرنے والے ایک افسر نے بھارتی نیوز ایجنسی ’پریس ٹرسٹ آف انڈیا‘ کو بتایا کہ جیسے ہی ابھی نندن نے مسلح افواج کے افسر سے ہاتھ ملایا تو کہا ”اپنے وطن میں واپس آ کر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔“

وزیراعظم کی بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کوجلدواپس لانے کی ہدایات،پی آئی اے نے آپریشن شروع کردیا

اسلام آباد وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کوجلدواپس لانے کی ہدایات جاری کردیں جس پر قومی ایئر لائن (پی آئی اے )نے خصوصی آپریشن شروع کردیا اور آپریشنل عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔

واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد ملک بھر میں فضائی آپریشن معطل کردیا گیا تھا جس کے باعث پاکستانی بیرون ملک محصور ہو کر رہ گئے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کوجلدواپس لانے کی ہدایات جاری کردیں جس پر قومی ایئر لائن (پی آئی اے )نے خصوصی آپریشن شروع کردیا اور آپریشنل عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔

پی آئی اے نے 4ہوائی اڈوں سے فضائی آپریشن شروع کردیا،پی آئی اے کی کراچی ،اسلام آباد،پشاور اورکوئٹہ سے پروازیں آپریٹ کی جا رہی ہیں، وزیر ہوابازی نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک سے مسافروں کوترجیحی بنیادوں پر واپس پہنچایا جائےگا۔

اشتعال انگیز تقریر کیس،فاروق ستار،میئرکراچی کی عبوری ضمانت میں توسیع

کراچی انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے دو مقدمات اے کلاس کرنے کے کیس میں فاروق ستار، میئر کراچی وسیم اختر،خواجہ اظہار، رﺅف صدیقی اور دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی میں اشتعال انگیز تقریر کے دو مقدمات اے کلاس کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی،فاروق ستار ،میئر کراچی ،خواجہ اظہار ،روف صدیقی اورقمر منصور عدالت میں پیش ہو گئے،پولیس نے فاروق اور دیگر کو بے گناہ ظاہر کردیا۔

عدالت نے فاروق ستار ،میئر کراچی ،خواجہ اظہار ،رﺅف صدیقی اور دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی،عدالت نے حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ کا شناختی کارڈپیش کیا جائے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت30 مارچ تک ملتوی کردی۔

غیرقانونی بھرتی کیس، راجہ پرویز اشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

لاہور احتساب عدالت نے غیرقانونی بھرتی کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں جج نجم الحسن نے گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت کی،راجہ پرویز اشرف نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اورفضائی سروس کی معطلی کے باعث پیش نہیں ہوسکتا،قومی مفاد کے باعث عدالت پیشی سے استثنا دیا جائے۔

پرویز اشرف کی جانب سے ان کےوکیل افتخارشاہد نے درخواست جمع کرائی،احتساب عدالت نے پرویزاشرف کی حاضری سے استثناکی درخواست منظور کر لی۔عدالت نے بیانات ریکارڈ کرنے کےلئے مزید گواہوں کو طلب کر رکھا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ،سیل شدہ غیرقانونی ہائیڈرنٹ کھولنے کی اجازت غیرقانونی قرار،ایڈیشنل سیشن جج کیخلاف کارروائی کی سفارش

کراچی سندھ ہائیکورٹ نے سیشن عدالت کی جانب سے سیل غیرقانونی ہائیڈرنٹ کھولنے کی اجازت غیرقانونی قراردیدیااور ایڈیشنل سیشن جج شفیع پیرزادہ کیخلاف کارروائی کی سفارش کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سیل غیرقانونی واٹر ہائیڈرنٹ کھولنے کے کیس کی سماعت ہوئی،ہائیکورٹ نے سیشن عدالت کی جانب سے سیل غیرقانونی ہائیڈرنٹ کھولنے کی اجازت غیرقانونی قراردے دی۔

ہائیکورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج نے اجازت دے کر حد سے تجاوز کیا،عدالت عالیہ نے ایڈیشنل سیشن جج شفیع پیرزادہ کیخلاف کارروائی کی سفارش کردی اوررجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کو معاملہ چیف جسٹس کے علم میں لانے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے کہا ہے کہ انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے حکم پر غیرقانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف کارروائی کی،سیشن کورٹ نے غیرقانونی ہائیڈرنٹ کھولنے کی اجازت دی جو ماتحت عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں ۔واٹربورڈ اور انتظامیہ نے ابراہیم حیدری میں ہائیڈرنٹ سیل کردیا تھا۔

بھارت نے اپنے ہی پائلٹ ابھی نندن کی کتنی ویڈیوز یوٹیوب سے ڈیلیٹ کروادیں؟ تفصیلات منظرعام پر

نئی دہلی  پاکستان نے بھارت کا گرفتار کیاگیا پائلٹ جذبہ خیرسگالی کے طورپر واپس بھارت کے حوالے کردیا ہے تاہم بھارتی سرکار نے یوٹیوب کو درخواست دے کر اپنے اس پائلٹ کی 11ویڈیوز ڈیلیٹ کروادیں جس کی تصدیق بھارتی میڈیا نے بھی کردی۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق سرچ انجن گوگل کی ملکیت یوٹیوب نے جمعرات کو انڈین ایئرفورس کے پاکستان میں پکڑے گئے پائلٹ ابھی نندن کی 11ویڈیوز ہٹا دیں جس کی درخواست بھارت کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کی تھی ۔ آئی ٹی منسٹری کے حکام نے انڈوایشین نیوز سروس کو بتایا کہ ڈاگ فائٹ کے دوران مگ طیارہ گرنے اور پاکستان میں پکڑے جانیوالے ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھمن سے جڑی 11ویڈیوز ہٹانے کو کہاگیاتھا ۔

دوسری طرف گوگل کے ترجمان نے کہاہے کہ ’ہم متعلقہ حکام کی طرف سے قانونی درخواستوں پر عمل کرتے ہیں جہاں تک ممکن ہوسکے ، ہم اپنی پالیسی پر قائم ہیں اور ایسا مواد ہٹانے کے لیے فوری کارروائی کرتے ہیں‘۔ترجمان کامزید کہناتھاکہ حکومت کی درخواست پر گوگل سروس سے ہٹایاجانیوالا ڈیٹا ہماری ٹرانسپیئرنٹ رپورٹ میں وقت کے ساتھ ساتھ اپ ڈیٹ کردیاجاتاہے

سابق پولیس انسپکٹر عابدباکسر کی درخواست ضمانت میں 18 مارچ تک توسیع

لاہور سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی درخواست ضمانت میں 18مارچ تک توسیع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست کی سماعت کی، عابد باکسر نے کہا کہ مقدمات میں جعلی مدعی پیش کئے گئے ،عدالت نے عابد باکسر کو کہا ہے کہ آپ کا وکیل موجود ہے جوقانونی بات کر رہا ہے۔

عدالت نے قتل اور فراڈ کے مقدمات میں عبوری درخواست ضمانت میں 18 مارچ توسیع کردی ۔

Google Analytics Alternative