Home » 2019 » March » 10 (page 3)

Daily Archives: March 10, 2019

اسپیس ایکس کیپسول کی واپسی، امریکا سے انسانی خلائی پروازوں کی راہ ہموار

واشنگٹن: اسپیس ایکس کا کریو ڈریگن کیپسول، امریکی خلائی ادارے نیشنل آسٹرونوٹ اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کا تجرباتی مشن کامیابی سے مکمل کرکے بحرِ اوقیانوس میں اتر گیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اس کی واپسی سے امریکا میں انسانی خلائی پروازوں کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

کئی گھنٹوں کے تجسس کے بعد کریو ڈریگن نے امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل سے 370 کلومیٹر دور صبح 8 بج کر 45 منٹ پر سطح سمندر کو چھوا۔

کیپسول اپنے سواروں کو تجرباتی طور پر زمین پر اسی طرح واپس لایا جس طرح امریکی خلاباز 1960 سے 1970 کے درمیان اپالو دور میں سیارے پر واپس آئے تھے، اس وقت تک 1981 سے 2011 تک جاری رہنے والے اسپیس شٹل پروگرام کا آغاز نہیں ہوا تھا۔

ڈریگن کریو پیرا شوٹ کی مدد سے بحرالکاہل میں اترا—فوٹو:اے پی
ڈریگن کریو پیرا شوٹ کی مدد سے بحرالکاہل میں اترا—فوٹو:اے پی

ناسا کی فوٹیج میں کیپسول کو بڑے آرام سے سمندر میں اترتے ہوئے دیکھا گیا جس میں پہلے اس نے آرام سے چاروں پیرا شوٹ کھول کر اپنی رفتار کم کی جنہوں نے پانی میں اترتے ساتھ ہی کیپسول سے لپٹ کر کشتی کی شکل اختیار کرلی۔

اس حوالے سے ناسا کے ایک منتظم جم برائیڈینسٹائن نے کیپسول کے اترنے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے انسانی خلائی پروازوں میں نیا سنگِ میل عبور کرلیا‘۔

گزشتہ ہفتے فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے خلا میں بھیجے جانے والا ڈریگن اگلے ہی دن انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پہنچ کر منسلک ہوگیا تھا اور وہاں 5 دن تک منسلک رہنے کے بعد واپس روانہ ہوا۔

سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق اسپیس ایکس کیپسول نے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر موجود 3 افراد کو تقریباٍ 400 پاؤنڈ وزنی اشیا بھی پہنچائی، جس میں آلات و خوراک وغیرہ شامل تھی۔

ناسا کے مطابق ڈریگن کے سواروں میں مصنوعی انسان سوار تھے جس کے بعد اب 2 امریکی خلا باز رواں سال کے آخر میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن جا کر واپس آئیں گے۔

دوسری جانب بوئینگ نے بھی 8 سال کے وقفے کے بعد امریکی سرزمین سے انسانی خلائی پروازوں کے منصوبے پر کام بحال کردیا۔

پی ایس ایل کی طرح متحدہ قومی فورم کا فائنل بھی جلد کراچی میں کھیلا جائے گا، فاروق ستار

کراچی: ایم کیو ایم کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی طرح متحدہ قومی فورم کا فائنل بھی بہت جلد کراچی میں کھیلا جائے گا۔

کراچی میں میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل اپنی آب و تاب کے ساتھ ملک میں آگیا ہے، پی ایس ایل کی آمد اہلیانِ کراچی اور ملک کے لئے خوش آئند ہے، کراچی والے تمام میچز کراچی میں ہونے پر بہت خوش ہیں، پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد پر سب کی محنت و قربانیاں شامل ہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کارکنان و شہدا کی کاوشون سے پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہو رہا ہے اور بہت جلد متحدہ قومی فورم کا فائنل بھی کراچی میں کھیلا جائے گا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کراچی والوں کا کردار شہر کے حالات بہتر کرنے میں قابل تعریف ہے، ملک کی نازک صورتحال میں عوام پاک فوج کے شانہ بہ شانہ ہے۔

پی ایس ایل میں فیورٹ ٹیم کے حوالے سے سوال پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ  میری فیورٹ ٹیمز کراچی اور کوئٹہ ہیں کیوں کہ پاکستان بنانے والے دھوکہ نہیں دیتے اور سرفراز بھی دھوکہ نہیں دیں گے جب کہ 60 فیصد ریونیو کراچی ملک کو دیتا ہے تو اس شہر کے نامور کھلاڑی بھی ہم نے دیے ہیں۔

جی ہاں! بھوک آپ کا موڈ تبدیل کرسکتی ہے

جرمنی: اکثر خواتین و حضرات بھوک سے بے تاب ہوکر غضب ناک ہوجاتے ہیں جسے انگریزی میں ’ہینگری‘ کہا جاتا ہے۔ اب ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ بھوک کا اثر انسانی رویے اور موڈ پر ہوتا ہے اور اس کے منفی جسمانی اثرات بھی ہوتے ہیں۔

یہ تحقیق یونیورسٹی آف ہیجن کے سائنس داں پروفیسر اینڈریاس گلوئکنر نے کی ہے جس میں  ماہرین نے کہا ہے کہ ’ طیش والی بھوک‘ یا ’ہینگری‘ ایک حقیقی شے ہے کیونکہ بعض افراد میں بھوک سے خون میں گلوکوز کی سطح کم ہوجاتی ہے۔ اس کیفیت میں ان کی توجہ کم ہوجاتی ہے اور وہ اپنے جذبات پر بھی قابو نہیں رکھ پاتے۔

دوسری جانب گلوکوز کی کمی سے جسم سے تناؤ والے ہارمون اور کیمیکل خارج ہونے لگتے ہیں جن میں کورٹیسول، ایڈرینالِن اور نیوروپیپٹائڈ وائے بھی شامل ہیں۔ اس کیفیت سے لوگ واقعی اشتعال میں آجاتے ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس غصے کی کیفیت سے خود آپ کے گھر والے بھی محفوظ نہیں رہ پاتے اور آپ کے پیاروں کو بھی اس کا سامنا ہوتا ہے۔ اسی بنا پر ایک دلچسپ سروے بھی سامنے آیا ہے کہ اگر دوپہر کے کھانے میں دیر ہوجائے اور عدالتی کارروائیاں جاری رکھی جائیں تو اس کا اثر ججوں کے فیصلے پر بھی پڑتا ہے اور یہ فرق 23 فیصد تک ہوسکتا ہے یعنی غلط فیصلوں کا امکان بڑھ جاتا ہے کیونکہ بھوک سے توجہ اور ارتکاز میں کمی ہوجاتی ہے۔

اسی بنا پر ماہرین نے کہا ہے کہ بھوک سے اشتعال میں آنے والے افراد اپنے لیے فوری طور پر کچھ نہ کچھ کھانے کی چیز رکھیں اور یاد رکھیں خالی پیٹ کوئی اہم فیصلہ نہ کریں۔

ماہرہ خان شوبز کے ساتھ ٹوئٹر کی بھی کوئین

کراچی: عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے شوبز کے ساتھ سوشل میڈیا میں بھی مقبولیت میں تمام ہم وطن اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔

ماہرہ خان پاکستان کی موجودہ دور کی صف اول کی اداکارہ ہیں جنہوں نے مقبولیت میں تمام اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے وہ سوشل میڈیا پر بھی اتنی ہی مقبول ہیں جتنی وہ فن کے حوالے سے جانی جاتی ہیں ۔ اس بات کا اندازہ ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لگایا جاسکتا ہے جس میں ان کے فالوورز کی تعداد دیگر اداکاراؤں سے زیادہ ہے۔

ماہرہ خان

ٹوئٹر پر ماہرہ خان کے فالوورز کی تعداد 1.77 ملین(17 لاکھ 70 ہزار) ہے جو کسی اور پاکستانی اداکارہ کے مقابلے سب سے زیادہ ہے۔ سوشل میڈیا پر بے تحاشا مقبولیت کی وجہ سے ہی ان کی ایک ٹوئٹ کی گونج پاکستان سے نکل کربھارت میں بھی  سنائی دیتی ہے اور ماہرہ خان کی رائے کو  پاکستان اوربھارت دونوں جگہ اہمیت دی جاتی ہے۔

ماورا حسین

دوسرے نمبر پر جو اداکارہ ٹوئٹر پر سب سے زیادہ مقبول ہیں وہ 1.61 ملین (16 لاکھ ایک ہزار) فالوورز کے ساتھ ماورا حسین ہیں۔

عروہ حسین

تیسرے نمبر ماورا کی بہن عروہ حسین ہیں جن کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 1.42 ملین(14 لاکھ 2 ہزار) ہے، اتنی بڑی تعداد میں فالوورز ہونے کے باعث عروہ حسین کی باتوں کو پاکستانی سوشل میڈیا کمیونٹی میں بہت اہمیت دی جاتی ہے۔

مومنہ مستحسن

اپنے دل فریب حسن اور دل آویز آواز کے باعث لاکھوں مداحوں کے دلوں کی دھڑکن مومنہ مستحسن کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 7 لاکھ 59 ہزار سے زائد ہے۔

مہوش حیات

اداکارہ مہوش حیات بھی ٹوئٹر کے ذریعے اپنے چاہنے والوں سے رابطے میں رہتی ہیں اور انہیں فالو کرنے والے مداحوں کی تعداد 6 لاکھ 8 ہزار سے زائد ہے۔

وینا ملک

اداکارہ وینا ملک بھی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فعال ہیں وینا ملک سیاسی حالات خصوصاً پاک بھارت تعلقات پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرتی ہیں اور ان کی ٹوئٹ بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگا دیتی ہے۔ وینا ملک کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار ہے۔

ارمینا خان

ارمینا خان کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد تو اوپر بیان کی گئی اداکاراؤں کے مقابلے میں کم ہے لیکن ارمینا خان سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فعال ہیں اورشوبز سے لے کر سیاسی حالات پر بھی کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتی ہیں۔ ارمینا خان کے فالوورز کی تعداد ایک لاکھ 74 ہزار ہے۔

صنم سعید

ڈراما سیریل ’’زندگی گلزار ہے‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ صنم سعید  کے فالوورز کی تعداد صرف ایک لاکھ 67 ہزار ہے تاہم وہ دیگر ادکاراؤں کی طرح سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فعال نہیں ہیں اور گنے چنے موضوعات پر ہی اپنی رائے کا اظہار کرتی ہیں۔

میشا شفیع

گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع گزشتہ برس سے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزام کے بعد سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنیں تھیں، وہ ٹوئٹر پر بہت زیادہ فعال ہیں ان کے فالوورز کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار ہے۔

اداکارہ میرا

پاکستان فلم انڈسٹری کی اسکینڈل کوئین میرا نے سوشل میڈیا کو بہت جلدی اپنایا اور وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فعال بھی رہتی ہیں۔ تاہم اس کے باوجود ٹوئٹر پر ان کے فالوورز کی تعداد صرف 56 ہزار ہے۔

متھیرا

ماڈل اور وی جے متھیرا بھی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سرگرم نظر آتی ہیں تاہم انہیں ٹوئٹر پر فالو کرنے والوں کی تعداد انتہائی کم ہے انہیں صرف 29 ہزار 200 افراد فالو کرتے ہیں۔

5سالہ ٹیکسٹائل پالیسی کی تشکیل کیلیے ٹاسک فورس تشکیل

کراچی: وفاقی حکومت نے برآمدات میں فروغ کی غرض سے 5سالہ ٹیکسٹائل پالیسی 2019-24 کی تشکیل کیلیے 17 رکنی ٹاسک فورس تشکیل دیدی ہے۔

وزارت تجارت وٹیکسٹائل (ٹیکسٹائل ڈویژن) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ٹیکسٹائل سیکٹر کے بڑے اور تجربہ کار برآمد کنندگان کوٹاسک فورس کے ارکان کے طور پر نامزد کیا گیاہے۔ نوٹیفکیشن کوگزٹ آف پاکستان کی اگلی اشاعت پارٹ ون میں شائع کرنے کے لیے بھیج دیا گیاہے۔

ٹاسک فورس کے ارکان میں سابق وفاقی وزیرخزانہ سلمان شاہ بھی شامل ہیں جنھیں ٹاسک فورس کا چیئرمین مقرر کیا گیاہے جبکہ ٹاسک فورس میں ایک نمائندہ ٹیکسٹائل ڈویژن سے اور بقیہ15ارکان نجی شعبے سے لیے گئے ہیں۔

حیرت انگیز طور پر ٹاسک فورس میں ٹیکسٹائل ایسوسی ایشنز خصوصاً ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل ایسوسی ایشنز کے چیئرمینز کوشامل نہیں کیا گیا، تاہم ٹاسک فورس میں ٹیکسٹائل سیکٹر کے کئی بڑے ناموں کواہمیت دی گئی ہے۔ بعض ایسی ٹیکسٹائل کمپنیوں کے عہدیداروں اور ڈائریکٹرز کوبھی شامل کیا گیاہے جن کی برآمدات زیادہ نہیں۔

ٹاسک فورس میں ویلیو ایڈڈ سیکٹر کے لیڈر پاکستان ٹیکسٹائل فورم کے چیئرمین جاوید بلوانی،بشیر علی محمد چیئرمین اور سی ای او گل احمد ٹیکسٹائلز، ظفر اقبال سرور سی ای او زیڈ آئی ایس ٹیکسٹائلز فیصل آباد،احسن بشیر سورج کاٹن ملز، شاہد عبداللہ سفائر ٹیکسٹائل ملز، نوید احمد انڈس ٹیکسٹائلز ،عامر فیاض کوہ نور ملز، احمد کمال سی ای او کمال گروپ،خرم صداقت ٹیکسٹائلز، شبیراحمد فیروز 1888 لمیٹڈ ،شاہد سورتی سورتی انٹرپرائزز، میاں احسان یو ایس اپیرل، شہزاد سلیم اصغرا سٹائل ٹیکسٹائلز، مصدق ذوالقرنین انٹرلوپ اور شاہد نذیر احمد مسعود ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ شامل ہیں۔

اصلی سام سنگ فون کی شناخت کیسے کریں؟

اگر اسمارٹ فونز کی بات کی جائے تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ دنیا بھر میں بیشتر افراد جس کمپنی کی ڈیوائسز کو لینا پسند کرتے ہیں وہ سام سنگ ہے۔

مگر ہم میں سے بیشتر افراد ہزاروں روپے ایسے سام سنگ اسمارٹ فونز خریدنے پر ضائع کردیتے ہیں جو کہ جعلی ہوتے ہیں۔

حالانکہ دیکھنے میں وہ سام سنگ ڈیوائس ہی لگتی ہے مگر وہ جنوبی کورین کمپنی کی تیار کردہ نہیں ہوتی۔

اگر آپ ایسے دھوکے سے بچنا چاہتے ہیں تو اگلی بار سام سنگ کا کوئی فون خریدتے ہوئے ان چند چیزوں کا جائزہ ضرور لے لیں۔

ڈسپلے

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

سام سنگ کے بیشتر ماڈلز میں AMOLED ڈسپلے دیا گیا ہے اور یہی اصلی اور جعلی میں فرق بھی کرسکتا ہے۔ اس طرح کا ڈسپلے برائٹ بلیک کلر کا ہوتا ہے جیسا آپ اوپر تصویر میں دیکھ سکتے ہیں، جعلی ڈیوائس میں عام طور پر گرے، بلیو یا براﺅن ڈسپلے نظر آتا ہے۔

کوڈ چیک کریں

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

فون میں سیکرٹ #7353#* کوڈ کا اندراج کریں، اصلی سام سنگ گلیکسی فون میں ایک خصوصی اپلیکشن ٹیسٹنگ مینیو کھول جائے گا،جس سے اسکرین، اسپیکر اور فون کے دیگر فنکشن کو ٹیسٹ کرنے میں مدد دیتا ہے۔

آئی ڈی نمبر

فوٹو بشکریہ برائٹ سائیڈ
فوٹو بشکریہ برائٹ سائیڈ

بیٹری کے نیچے چھپی ٹیبل ماڈل کوڈ، سیریل نمبر اور آئی ایم ای آئی کے ساتھ ہوتی ہے۔ اگر آپ #06#* انٹر کریں تو اسکرین پر آئی ایم ای آئی شو شو ہونے لگتا ہے جبکہ سیریل نمبر بھی دیکھا جاسکتا ہے (یہ طریقہ کچھ

ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم ’ کیپٹن مارول‘ ریلیز

لاس اینجلس: ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور سپر ہیرو سائنس فکشن فلم ’کیپٹن مارول‘ امریکی سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی۔

ایکشن سے بھرپور سپر ہیرو سائنس فکشن فلم  ’کیپٹن مارول‘ آج امریکا بھر میں ریلیز کردی گئی۔ اس فلم کی کہانی غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل سپر ہیروز کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے دکھائی دیں گے۔ فلم  ’کیپٹن مارول‘  کامک بک کے کردار پر مبنی ہے اور اس میں سیموئیل جیکسن اور جوڈلا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

فلم کی کہانی میں انسانوں کی دنیا کو دو خلائی دنیاؤں کی جنگ میں پھنستے دکھایا گیا ہے۔ فلم 152 ملین امریکی ڈالرز لاگت سے بنائی گئی ہے فلم کا پہلا ٹریلر گزشتہ سال 18 ستمبر کو جاری کیا گیا اور پھر دوسرا ٹریلر بھی گزشتہ سال ہی 3 دسمبر کو ریلیز کیا گیا۔

خدمت خلق فاؤنڈیشن منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی تشکیل

کراچی: خدمت خلق فاؤنڈیشن منی لانڈرنگ کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو خدمت خلق فاؤنڈیشن منی لانڈرنگ سے متعلق سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر احمد علی اور ایف آئی اے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی تشکیل دی جا چکی ہے۔  ایف آئی اے حکام نے جے آئی ٹی کی تشکیل سے متعلق نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کرتے ہوئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔

عدالت نے ایف آئی اے کو 12 اپریل تک احمد علی کی گرفتاری سے روک دیا اور احمد علی کو ایف آئی اے سے تفتیش میں مکمل تعاون جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔

ایم کیوایم کے سابق سینیٹر احمد علی پرالزام ہے کہ انھوں نے کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کی۔ مقدمے میں بانی ایم کیو ایم، سابق سینیٹر بابر غوری اور دیگر ملزمان مفرور ہیں۔

Google Analytics Alternative