Home » 2019 » April » 04

Daily Archives: April 4, 2019

عطا اللہ عیسیٰ خیلوی اسپتال سے گھر منتقل

معروف گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی طبیعت بہتر ہوگئی۔

عطااللہ عیسیٰ خیلوی کو اسپتال سے چھٹی مل گئی اور وہ گھر بھی شفٹ ہوگئے۔وف

سعودی وزارت حج و عمرہ نئے پیکچز متعارف کرائے گا

سعودی وزارت حج و عمرہ بہت جلد عمرہ کے خواہمشندوں کے لئے نئے پیکچز متعارف کرائیگا۔

سعودی پروجیکٹ نامی ادارے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نئے پیکچز کا تعارف کرتے ہوئے بتایا کہ پیکچز کو چار الیکٹرونک ویزہ کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے تحت مقامی شہری اور غیر ملکی تارکین وطن سالانہ 3سے 5 افراد کو عمرے کی دعوت دیں سکیں گے۔

افغانستان ڈرون حملہ، داعش کے اہم رہنما سمیت 4 ہلاک

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں داعش خراسان کا اہم رہنما مولوی سلیمان چار ساتھیوں کے ہمراہ مارا گیا۔

افغان حکام کے مطابق ڈرون حملہ منگل کی شب ضلع آچن میں کیا گیا، جس میں داعش خراسان کے 5 جنگجو مارے گئے۔

برطانیہ میں بریگزٹ کی تاخیر کے حق میں بل منظور

برطانوی دارالعوام میں بریگزیٹ کی تاخیر کے حق میں بل منظور کر لیا گیا، اب بریگزیٹ کی 12 اپریل والی ڈیڈ لائن میں توسیع کی جا سکے گی، نو ڈیل بریگزیٹ نہیں ہو سکے گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو یورپی یونین سے مزید وقت لینا ہوگا، دارالعوام میں اراکین نے صرف ایک ووٹ سے بل منظور کر لیا، بل کے حق میں 313 اور مخالفت میں 312 ووٹ آئے تاہم بل کو اب دارالامرا میں بھیجا جائے گا۔

ذوالفقار علی بھٹو کی آج 40 ویں برسی

پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی آج 40 ویں برسی عقیدت اور احترام سے منائی جائے گی۔

ذوالفقار علی بھٹو کی چالیسویں برسی آج گڑھی خدا بخش میں منائی جائے گی، جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ شرکت کے لئے ملک بھر سے پیپلزپارٹی کے جیالے گڑھی خدا بخش پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان کے پہلے منتخب جمہوری وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا عہد سیاست صرف 12سال پر محیط تھا، جس میں 6 سال ان کے عہد ِحکومت کے بھی شامل ہیں، ان 12 برسوں میں ذوالفقار علی بھٹو کو غیر معمولی عزت اور شہرت نصیب ہوئی۔

ذوالفقار علی بھٹو کا تعلق یوں تو جاگیردار گھرانے سے تھا مگر سیاست میں عوامی طرز اپنایا، روایتی شلوار قمیص اور سر پر ٹوپی پہنتے، جب عوام کے جم غفیر سے خطاب کرتے تو سب پر سحر طاری ہو جاتا۔

جداگانہ اور منفرد انداز سیاست نے ہی بھٹو کو اپنے ہم عصروں میں نمایاں اور بالا رکھا۔ تھوڑے ہی عرصے میں مملکت خداداد کے وزیر اعظم منتخب ہوئے، بھٹو کو ملک کے اندر ہی نہیں بلکہ پوری اسلامی دنیا میں بے حد پذیرائی ملی۔

امت مسلمہ کے اتحاد کی کوششیں، متفقہ آئین کی فراہمی، ایٹمی پروگرام اور پاک چین دوستی کا آغاز ذوالفقار علی بھٹو کے وہ کارنامے ہیں جنہیں کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔

کئی دہائیوں سے اسلامی ممالک اندرونی اور بیرونی خطرات اور خلفشار کا شکار ہے، ان خطرات کا اظہار ذوالفقار علی بھٹو نے کئی دہائیاں قبل ہی کردیا تھا۔

ذوالفقار علی بھٹو کو 4 اپریل 1979ء کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پھانسی دی گئی تھی، ذوالفقار علی بھٹو پر نواب محمد احمد خان قصوری کے قتل میں مدد کا الزام تھا، جسے سیاسی قتل قرار دیا گیا۔

روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے کے ساتھ 1967ء میں بننے والی پیپلز پارٹی اپنے بانی قائد کے بعد 3 بار اقتدار میں آئی۔ جس میں دو مرتبہ شہید بے نظیر بھٹو وزیراعظم بنیں لیکن دونوں بار ان کی حکومتیں مدت پوری نہ کر پائیں البتہ پی پی پی نے ملکی تاریخ کا پہلا دور اقتدار آصف علی زرداری کی سربراہی میں مکمل کیا۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر نوڈیرو ہاؤس میں پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی صدارت میں ہوا۔

اجلاس میں آصف علی زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا۔

فیصل آباد، شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کردیا اور خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، پولیس نے دونوں لاشیں قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کر دی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ جڑانوالہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں 30 سالہ رسولاں بی بی اور اسکے شوہر سرفراز کے درمیان جھگڑا ہو گیا اس دوران سرفراز نے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور بعدازاں خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی ۔

وزیراعظم آج اردویونیورسٹی حیدرآباد کاسنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم عمران خان آج وفاقی اردویونیورسٹی حیدرآباد کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔

وزیراعظم عمران خان آج وفاقی اردویونیورسٹی حیدرآباد کا سنگ بنیاد رکھیں گے،سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب اسلام آباد میں ہوگی۔

کراچی ،لانڈھی میں دوگروپوں کی لڑائی،9سالہ بچہ زخمی

کراچی کے علاقے لانڈھی میں دوگروپس کی لڑائی کے دوران زخمی ہونے والے 9سالہ بچے ذوہیب کی حالت تشویشناک ہے۔

نوسالہ ذوہیب والد کیلئے سر درد کی گولی لینے میڈیکل اسٹور گیا مگر سر میں گولی کھا بیٹھا ، راستے میں کچھ لوگ ایک دوسرے پر گولیاں چلارہے ہیں جن میں ایک اندھی گولی اسے لگ گئی۔

ذوہیب جناح اسپتال کے نیوروسرجری وارڈمیں زیر علاج ہے۔

Google Analytics Alternative