Home » 2019 » April » 05

Daily Archives: April 5, 2019

ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کی سلیکشن ، فٹنس کیمپ کیلئے 23 کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا گیا ، ان میں کون کون شامل ہے ؟ نام سامنے آ گئے

قومی سلیکشن کمیٹی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی مشاور ت کے بعد کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کیلئے محمد حفیظ سمیت 23 کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیاہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق سلیکٹرز نے مڈل آرڈر بیٹسمین عمراکمل کی سلیکشن پر غور نہ کرنے کا فیصلہ کر لیاہے جس کے باعث ان کی ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت خطرے میں پڑ گئی ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہناہے کہ انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان 18 اپریل کو کیا جائے گا اور ٹیم 23 اپریل کو روانہ ہو گی ۔

کھلاڑیوں کی فٹنس کو جانچنے کیلئے ٹیسٹ 15 اور 16 اپریل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہو گا ، کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد ، عابد علی ، آصف علی ، محمد نواز ، محمد حفیظ، محمد عامر ، محمد عباس ، محمد حسنین ، جنید خان ، امام الحق ، عماد وسیم، حسن علی ، حارث سہیل ، فخرزمان ، فہیم اشرف ، بابراعظم ، یاسر شاہ ، عثمان خان شنواری ، شعیب ملک ، شان مسعود ،شاہین شاہ آفریدی ، شاداب خان ،رضوان شامل ہیں ۔

ادویات کی قیمتوں میں کمپنیوں کا100فیصد ازخود اضافہ

ادویہ ساز کمپنیوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ ڈالر کی وجہ سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا جب کہ فارماسسٹ کا کہنا ہے کہ میڈیسن کے نرخ میں کئی گنا اضافے نے کاروبار متاثر کر دیا ہے۔ا

دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتیں از خود 100 فیصد تک بڑھانے پر لوگ پریشان ہو گئے۔ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں بھی 400 روپے تک کا اضافہ کا ہو چکا ہے۔

برینٹن ٹیرنٹ کے دماغی معائنے کا حکم

برینٹن ٹیرنٹ پر دہشت گردی کا مقدمہ چلانے سے پہلے نیوزی لینڈ کی عدالت نےملزم  کے دماغی معائنے کا حکم دے دیا۔

نیوزی لینڈ مساجد پر حملہ کیس کی دوسری سماعت کے موقع پر جج نے کہا کہ دو ماہرین جائزہ لیں کہ ٹیرنٹ مقدمےکا سامنا کرنے کے قابل ہے یا دماغی طور پر ٹھیک نہیں ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ کی چھت ٹپک پڑی، کارروائی معطل

برطانوی پارلیمنٹ کی بوسیدہ عمارت میں اجلاس کے دوران پانی ٹپکنے لگا جس کے باعث دارالامرا کی کارروائی 30 منٹ بعد ہی روکنا پڑ گئی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق کئی گیلن پانی دارالامرا کی پریس گیلری میں گرا، اس موقع پر اراکین پارلیمنٹ خود کو چھت سے ٹپکنے والے پانی سے بچاتے رہے۔

حیدرآباد، کوٹری ریلوے پھاٹک کے قریب کریکر دھماکا

حیدرآباد میں واقع کوٹری ریلوے پھاٹک کے قبرستان میں کریکر دھماکا ہوا، دھماکے میں کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم شیخ کا کہنا ہے کہ دو بم ناکارہ بنا دیے گئے جبکہ مزید دیسی ساختہ بموں کی موجودگی پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔

پاکستانی F-16 گرانے کا بھارتی جھوٹ بے نقاب

بھارت کا پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا جھوٹ بےنقاب ہوگیا، امریکی اہلکاروں نے تمام ایف سولہ طیارے پاکستان کے پاس موجود ہونے کی تصدیق کر دی۔

فارن پالیسی میگزین کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکی اہلکاروں کو آکر ایف 16 گننے کی پیشکش کی تھی جس کے بعد امریکی اہلکاروں نے پاکستان کے ایف 16 طیارے گنے ہیں اور تمام کے موجود ہونے کا بتایا ہے۔

اس سے قبل 27فروری کو پاکستان نے بھارت کا مگ طیارہ مار گرایا تھا اور ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو حراست میں لیا تھا، جبکہ بھارت نےدعویٰ کیا تھا کہ ونگ کمانڈر ابھی نندن نےپاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرایا تھا۔

وزیر اعظم آج خیبر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم عمران خان آج خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، وزیراعظم عمران خان ضلع خیبر کے دورے میں جمرود اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

اس حوالے سے جمرود اسٹیڈیم کو عمران خان کی تصاویر اور بینرز سے سجایا گیا ہے، جبکہ وہاں سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

اوباڑو میں سرسوں کے تیل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا

سندھ کے شہر اوباڑو میں قومی شاہراہ پر سرسوں کے تیل سے بھرا ایک ٹینکر الٹ گیا۔

موٹر وے پولیس کے مطابق تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر کے باعث سرسوں کے تیل سے بھرا ہوا یہ ٹینکر الٹ گیا ہے۔

Google Analytics Alternative