Home » 2019 » April » 06

Daily Archives: April 6, 2019

شیخوپورہ: معمولی جھگڑے پر نوجوان کو جلا دیا گیا

پنجاب کے شہر شیخوپورہ کے علاقے خانقاہ ڈوگراں میں مخالفین نے معمولی جھگڑے پر 17 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، محلے داروں نے زخمی لڑکے کو اسپتال پہنچایا۔

پولیس کے مطابق محمد سعد اور احتشام کے درمیان گلی میں شورشرابے پر جھگڑا ہوا، محلے داروں نے معاملہ رفع دفع کرا دیا۔

دوسرے دن احتشام نے بہانے سے سعد کو اپنے گھر بلایا اور اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

زخمی سعد کو تشویشناک حالت میں میؤ اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

سعد کے والدین کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا، اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔

بریگزٹ پر تھریسامے کے اپوزیشن لیڈر سے مذاکرات ناکام

بریگزٹ پر برطانوی وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے مذاکرات ناکام ہو گئے۔

برطانوی قائد حزب اختلاف جریمی کاربن نے وزیر اعظم تھریسامے پر سمجھوتہ نہ کرنے کا الزام لگا دیا۔

امریکا کی ایران کے پاسدارن انقلاب کو دہشتگرد قرار دینے کی تیاری

امریکا نے ایران کے پاسدارن انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کی تیاری کر لی، ٹرمپ انتطامیہ نےاگر یہ اقدام کیا تو یہ دنیا میں کسی بھی ملک کی فوج کو دہشت گرد قرار دینے کا پہلا واقعہ ہو گا۔

امریکی حکومت پاسداران انقلاب کے بعض اہلکاروں کو پہلے ہی غیر ملکی دہشت گرد قرار دے چکی ہے تاہم یہ اپنی نوعیت کا تاریخی واقعہ ہو گا۔

دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ، ڈریپ کی 31 کمپنیوں کیخلاف کارروائی

دواؤں کی قیمتوں میں ازخود اضافے کے خلاف ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے ملک بھر میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

ترجمان ڈریپ کے مطابق غیر قانونی طور پر قیمتوں میں اضافہ کرنے والی 31 دواساز کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی گئی ہے۔

ڈریپ کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ زائد قیمت وصولی پر 143 دوائیں قبضے میں لی گئیں، غیر قانونی اضافے پر دوا ساز کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی اور بھاری جرمانے بھی کیے گئے ہیں۔

ترجمان ڈریب نے یہ بھی بتایا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنےوالوں کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرائے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، عوام کو معیاری اور مناسب قیمت پر دواؤں کی فراہمی ممکن بنائیں گے۔

پاکستانی خاتون فٹبالر نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

مختلف شعبہ جات میں دنیا میں کارنامے انجام دینے والوں میں جہاں بہت سے لوگوں کا نام آتاہے ان میں پاکستانی بھی کسی سے پیچھے نہیں رہتے۔

پاکستان کی خاتون کھلاڑی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ۔

فٹبال کے میدان میں گراں قدر خدمات کو پر بین الاقوامی جریدے فوربیز نے کرشمہ علی کو پہچان دی ہے۔

جس نے ایشیا کی ٹاپ تھرٹی اسپورٹس اور انٹر ٹینمنٹ کی انڈر تھرٹی شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں کرشمہ علی بھی شامل ہیں۔

انٹرنیشنل فٹبال مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی چترال کی کرشمہ علی کو فوربز ایشیا کی انڈر 30 شخصیات میں شامل کر لیا گیا۔

 خاتون فٹبالر نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

چترال کی 21سالہ کرشمہ نیشنل سطح کے ایونٹ سے اوپر آئیں اورپھر انہوں نے انٹرنیشنل فٹبال مقابلوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔

کرشمہ علی کی فٹ بال میں غیر معمولی خدمات ہیںجبکہ انہوں نے چترال میں ویمن اسپورٹس کلب کی بنیاد بھی رکھی ۔

انہیں خدمات کودیکھتے ہوئے فوربز میگزین نے کرشمہ علی کا نام ایشیا کے 30 کامیاب لوگوں کی فہرست میں نام شامل کیا ہے ، جو کہ پاکستانی خواتین کے لیے بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے۔

واضح رہے کہ معروف امریکی کاروباری جریدے نےکی سالانہ انڈر 30‘ کی ایشیا کی فہرست میں 9پاکستانی بھی شامل ہیں۔

ان 9افراد میں سے 5 خواتین ہیں فہرست میں شامل افراد کے نام یہ ہیں، جیا فاروقی، حسن عثمانی،حنا لاکھانی، منیب میاں، کرشمہ علی، احمد رئوف عیسیٰ، لیلیٰ قصوری ، زین اشرف اور زینب بی بی شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کی مذمت

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اس حوالے سے اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کا شہری آبادی کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت فعل ہے۔

انہوں نے کہا کہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے، بھارتی فوج کی شہریوں پر فائرنگ انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا بزدلانہ حرکت ہے، بھارتی جارحیت دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی سرکار کا جارحیت پسند رویہ خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، بھارت جنگی جنون میں بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی افواج نے بھارتی فوج کی سرحدی خلاف ورزیوں کا ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا ہے۔

حمزہ شہباز نے نیب کے چھاپے کو چیلنج کر دیا

مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے نیب کے رہائش گاہ پر چھاپے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

’’وزیراعظم کا اعلان ہے کہ وہ اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالیں گے‘‘

’’وزیراعظم کا اعلان ہے کہ وہ اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالیں گے‘‘

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان نے کل سب کےسامنےاعلان کیا کہ وہ اپوزیشن کوجیلوں میں ڈالیں گے

Google Analytics Alternative