Home » 2019 » April » 07

Daily Archives: April 7, 2019

میکسیکو میں رنگوں سے بھرا فیشن ویک

میکسیکو میں فیشن کے جدیدڈیزائنز لیے مرسڈیز بینزفیشن وِیک2019 کاانعقاد کیا گیا جس میں خوبرو ماڈلز روایتی اور جدید ملبوسات میں ریمپ پر واک کرتی نظر آئیں۔

فیشن ویک کے دوران موسم کی مناسبت سے مشہور فیشن ڈیزائنرز کے تیار کردہ دیدہ زیب ملبوسات پیش کئے گئے جو فیشن کے دلدادہ افراد کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔

اس دوران مردوں کے ملبوسات کی بھی نمائش کی گئی جبکہ لائیو موسیقی کے تڑکے نے ایونٹ کو چار چاند لگادیئے۔

5روز تک جاری رہنے والے اس ایونٹ کے دوران بڑی تعداد میں فیشن کے دلدادہ افراد نے شرکت کی جو گذشتہ روز اختتام پذیر ہوگیا۔

طاہر میمن کی کتاب تاریخی واقعات سے بھری ہے، احسان مانی

چیئرمین پاکستان کر کٹ بورڈ احسان مانی کا کہنا ہے کہ طاہر میمن کی کتاب تاریخی واقعات سے بھری ہے، انڈین کرکٹ بورڈ کے ساتھ اچھے دنوں کی یادیں بھی کتاب میں شامل ہیں۔

لاہور میں پاکستان کرکٹ کی تاریخ پر طاہر میمن کی کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں مہمان خصوصی چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ انڈین کرکٹ بورڈ سے تعلقات سب سے اچھے ہوا کرتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طاہر میمن نے حقائق پر مبنی باتیں لکھی ہیں، برصغیر میں ورلڈکپ کی میزبانی کے لئے طاہر میمن کا تجربہ بہت کام آیا، آج بھی پاکستان کو اُن جیسی شخصیت کی ضرورت ہے۔

پیرس، رہائشی عمارت میں دھماکا، آگ بھڑک اتھی

پیرس کی رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، امدادی ادارے آگ پر قابو پانےکی کوشش میں مصروف ہیں،کسی شخص کےہلاک یازخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 60 فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ عمارت سے سیکڑوں افراد کاکے انخلا کا عمل ابھی جاری ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمارت سے سیکڑوں افراد کا انخلا مکمل کر لیا گی ہے۔

نیوزی لینڈ کا ویزہ حاصل کرنیوالوں کی تعداد میں اضافہ

نیوزی لینڈ میں مساجد پر ہونے والے دہشت گردحملے کے بعد ویزہ حاصل کرنے والے خواہشمندوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

نیوزی لینڈ کا ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق 15 مارچ کو ہوئی دہشتگردی سے 10 روز قبل کے مقابلے اس کے بعد نیوزی لینڈ میں قیام کرنے والے خواہشمندوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اسسٹنٹ ڈائیریکٹر پیٹمر المس کا کہنا ہے دہشت گردی سے 10 روز قبل نیوزی لینڈ آنے کے خواہشمندوں کی 8 ہزار 844 درخواستیں موصول ہوئی تھی، جبکہ اس کے بعد 6 ہزار457درخواستیں دی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سب سے زیادہ درخواستیں امریکا سے موصول ہوئی جو 674 کے مقابلے دہشت گردی کے بعد 1165 تک پہنچ گئی۔

پاکستانیوں کی جانب 65 درخواستوں کے مقابلے میں 333 درخواستیں موصول ہوئیں، جبکہ ملائشیا سے 67 کے مقابلے میں 165 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

ایران میں سیلاب سےبڑے پیمانے پر تباہی

ایران میں سیلاب سےبڑےپیمانے پر تباہی ہے،عراق نےایران کےجنوبی علاقوں میں حالیہ بارشوں سےسیلاب کےبعداپنی الشیب سرحدبندکردی۔

ایران میں سیلاب سےبڑے پیمانے پر تباہی

عراقی حکام کاکہناہےکہ سرحدبندکرنےکافیصلہ غیر قانونی آمدورفت کوروکنےکیلیےکیاگیا۔

ایران میں سیلاب سےبڑے پیمانے پر تباہی

ایران میں دو ہفتے قبل شروع ہونے والی تیز بارش کے نتیجے میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 62 تک پہنچ گئی ہے اور تقریباً 500 افراد زخمی ہیں۔

پاک ایران سرحد پر بھی بارڑ لگانے کا فیصلہ

پاکستان کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لئے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے ساتھ ساتھ پاک ایران سرحد پر بھی بارڑ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق افغانستان سے ملحق سرحد کو محفوظ بنانے کے لئے عسکری قیادت نے گزشتہ سال کے اوائل میں پاک افغان سرحد پر بارڑ لگانے کا کام شروع کیا ۔

اس سلسلے میں بلوچستان میں پاک افغان سرحد پر ایک ہزار270کلو میٹر طویل باڑ لگانے کا کام مئی 2018میں پنجپائی سے شروع کیا گیا ،بارڑ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے ۔

بارڑ کے ساتھ 250سکیورٹی قلعے اورایک ہزار500واچ ٹاورتعمیر کئے جا رہے ہیں، اس طر ح ہر ایک کلومیٹر پر واچ ٹاور جبکہ ہر 3 کلومیٹر پر ایک سیکیورٹی قلعہ تعمیر ہوگا۔

پاک افغان سرحد پر بارڑ کی تعمیر کاکام رواں سال دسمبر میں مکمل ہوجائے گا ، دوسری جانب حکومت نے عسکری قیادت کے مشورے پر پاک ایران 907کلومیٹر سرحد پر بھی بارڑ لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

یہ بارڑ بھی پاک افغان بارڑ کی طرز پر لگائی جائے گی ، تاہم تجارت اور آمدورفت کیلئے متعدد راہداری گیٹس بھی بنائے جائیں گے، اسی طرح بعض مقامات جہاں پاکستان، افغانستان اور ایران کی سرحد ملتی ہیں وہاں مشترکہ گیٹس بنائے جائیں گے۔

ایرانی حکومت نے پاک ایران سرحد پر بارڑ لگانے پر رضا مندی تو دے دی ہے تاہم پاکستان یہ کوشش کررہا ہے کہ ایران خود بھی کچھ حصے پر بارڑ لگائے تاکہ پاکستان کا مالی بوجھ کم ہوسکے۔

کراچی، ڈیفنس میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 جاں بحق

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے،جبکہ ایک  زخمی ہے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈیفنس فیز 6 خیابان بخاری میں پیش آیا جس میں شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت خالد محمود کے نام سے ہوئی ہے۔

خالد محمود درخشاں تھانے میں بطور کانسٹیبل تعینات تھا اور وہ اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہا تھا جبکہ دوسرا جاں بحق ہونے والا شخص ایک راہ گیر بتایا جاتا ہے اور اس کی شناخت رمضان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولس ذرائع کا بتانا ہے کہ سفید رنگ کی ٹویوٹا ہائی لیکس میں سوار 2 افراد کی جانب سے یہ فائرنگ کی گئی ہے۔

ایس پی کلفٹن کے مطابق عینی شاہد نے بتایا ہے کہ فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان نشے کی حالت میں تھے اور وہ گشت پر موجود اہلکاروں کے پہنچنے پر گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت سعید احمد  کے نام سے ہوئی ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

سرگودھا میں نوجوان پر اغوا کےبعد مبینہ تشدد

سرگودھامیں نوجوان پراغوا کے بعد مبینہ تشددکا واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔

سرگودھاکے علاقے حیدرآباد ٹائون میں4 نامعلوم ملزمان نےایک نوجوان کو اغوا کرکے اسے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نےنوجوان کی مونچھیں،بھوئیں اورسر کےبال مونڈ دیئے اور فرار ہوگئے۔

Google Analytics Alternative