- الإعلانات -

اورنج میٹرو ٹرین کا افتتاح آج ہوگا

لاہور (قاسم علی سے )اورنج میٹرو ٹرین کا افتتاح آج ہوگا ٹرین عام مسافروں کے لیے چلے گی یا نہیں نیا معاملہ سامنے آگیا آج دس دسمبر کو کو صرف نمائشی طور پر ٹرین چلائی جائے گی تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی بجائے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے وزیراعظم کے اعلان کے باوجود اورنج ٹرین عوام کیلئے نہ چل پائے گی حکومت پنجاب کی جانب سے آج صرف نمائشی افتتاح ہو گا ۔ اورنج ٹرین کا تعمیراتی کام تاحال نہ مکمل ہے جبکہ لاگت 15 ارب سے تجاوز کرگئی۔ٹھیکیداروں نے بھی مزید 3 ماہ کا وقت مانگ لیا
دوسری جانب ٹرین کی سیفٹی کیلئے کمپنیوں سے معاہدے بھی نہ ہوسکے ۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے زرائع کا کہنا ہے کہ عوام کیلئے سروس شروع ہونے کی ابھی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ، کوشش ہے اپریل تک ٹرین عوام کیلئےتیار ہو جائے گی جبکہ زندہ دلان لاہور بھی اورنج لائن میٹرو ٹرین کے جلد چلنے کے ہیں
واضح رہے وزیراعظم نے 30نومبرکواعلان کیاتھا کہ اورنج ٹرین 10دسمبرسے چلناشروع ہوگی۔ عمران خان نےاورنج ٹرین منصوبے کو اربوں روپے کےخسارے کاباعث بھی قراردیاتھا