- الإعلانات -

دل کے اسپتال پر مریضوں کا حملہ،بزرگ مریضہ جاں بحق،وکلا ڈرپیں اتارکرپھینکتے رہے

جنگ کے دنوں میں بھی ہسپتالوں پر حملے نہیں کئے جاتے لیکن وکلا کی بڑی تعدادنے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملہ کرکے کم ظرفی کی مثال قائم کردی ۔وکلا کی غنڈہ گردی سے علاج معالجہ رک گیا جس کی وجہ سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔جاں بحق ہونے والی بزرگ خاتون کی شناخت گلشن کے نام سے ہوئی ہے۔وکلا کے حملے سے مریضوں میں خوف و ہراس پھیلا چکا ہے جبکہ ڈاکٹر اندر محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔اور ہسپتال میں طبی امداد کا سلسلہ رک چکا ہے۔دنیا نیوز کے مطابق وکلا کے جتھے نے مریضوں کی ڈرپس کھینچ ڈالیں۔ہسپتال میں نرسز اور مریضوں کی چیخوں سے خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔