- الإعلانات -

” میں میڈیا کو وارننگ دیتا ہوں کہ۔۔۔ "اسلام ا?باد ہائیکورٹ کے مونچھوں کو تاو دیتے وکیل کی ویڈیو بھی سامنے آگئی

تفصیلات کے مطابق جنرل سیکریٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار عمیر بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ لاہور واقعے میں زخمی ہونے والے وکلاءکو بھی ٹی وی پر دکھایا جائے، ورنہ عدالتوں میں میڈیا کے داخلے پر پابندی لگا دیں گے۔عمیر بلوچ نے کہا کہ میڈیا صرف ڈاکٹرز دکھاتا ہے تو ہمیں تکلیف ہوتی ہے، وکلاءپر± امن احتجاج کرنے پی آئی سی گئے تھے، ڈاکٹروں کے حملے کی وجہ سے مشتعل ہوئے۔جنرل سیکریٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے ہمیں احتجاج نہ کرنے کا کہا، ہم نے جواب دیا کہ جب آپ احتجاج کرتے تھے تو ہم آپ کے پیچھے چلتے تھے، آج ہم احتجاج کرتے ہیں تو کیا ٹھیک نہیں ہے؟

یاد رہے کہ گزشتہ روز وکلاءکی جانب سے لاہور میں دل کے ہسپتال پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی گئی تھی اور اس ہنگامہ آرائی کے دوران ایک خاتون سمیت متعدد مریض انتقال کر گئے تھے۔پی آئی سی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں پولیس نے 39 وکلاءکو گرفتار بھی کیا تھا جس کے خلاف آج پنجاب بھر میں وکلاءکی جانب سے ہڑتال کی جا رہی ہے۔