- الإعلانات -

ایران امریکہ جنگ کا خطرہ ٹل گیا ،سونے کی قیمت میں بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں1300روپے کی کمی واقع ہو گئی۔کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1300 روپے کمی سے ایک بار پھر 89 ہزار روپے اور 10 گرام سونا 600 روپے سستا ہوکر 76 ہزار 818 روپے کا ہوگیا۔کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کمی سے 1553 ڈالر کا ہوگیا۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 1070 روپے جبکہ دس گرام 917 روپے میں فروخت ہورہی ہے، فی تولہ چاندی کے نرخ 0.15 ڈالر کمی سے 18.00 ڈالر فی اونس ہوگئی۔