- الإعلانات -

دنیا میں سب سے بڑا منہ کھولنے والے بچے سے ملیے

جی ہاں! مینیسوٹا کے 14 سالہ بچے نے کوئی کارنامہ کر کے عالمی ریکارڈ نہیں بنایا بلکہ انہیں سب سے بڑا منہ کھولنے کی وجہ سے ‘گنیز ورلڈ ریکارڈ ’کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

آئسیک جانسن نامی بچے کا منہ3.67 انچ کُھلتا ہے یہی وجہ سے انہیں دنیا میں سب سے بڑا منہ کھولنے والے انسان کا اعزاز حاصل ہے۔ 14 سالہ بچے سے قبل دنیا میں سب سے بڑا منہ کھولنے والے شخص کا اعزاز ایک جرمن آدمی کے نام تھا جو اپنا منہ 3.46 انچ تک کھول سکتا تھا۔ لیکن اب 14 سالہ بچے نے 3.67 انچ تک اپنا منہ کھول کے یہ اعزاز خود حاصل کرلیا ہے۔

آئسیک جانسن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے منہ میں کوئی بھی چیز با آسانی فٹ کر سکتے ہیں جس میں بیس بال، بڑا سیب، برگر وغیرہ شامل ہے۔ اگر آپ 3.67 انچ سے زیادہ منہ کھول سکتے ہیں تو یقیناً ورلڈریکارڈ آپ کا منتظر ہے۔