- الإعلانات -

لہسن کے بارے میں دلچسپ اور اہم معلومات

لہسن اس زمین پر سب سے پہلے اگنے والا پودہ ہے اور چار ہزار سال پہلے اس کو کاشت کیا گیا ۔اس کی 450 سے زیادہ قسمیں ہیں۔یہ غذائیت سے بھرپور ہے ۔اس کو رشین پینسیلین بھی کہا جاتا ہے۔اس کو بہت سی اینٹی بائیوٹیکز اور دوائیوں میں استعمال کیا جاتاہے۔

اس میں بہت زیا دہ مینرلز پائے جاتے ہیں ۔ اس میں کوپر ،آئرن اور جرمینیم ،میگنیشیم زنک اور سیلینیم پایا جاتا ہے ۔اس میں وٹامن سی اور وٹامن بی گروپ ،فائبر اور امینوایسڈز پائے جاتے ہیں۔لہسن بلڈپریشر کو نارمل رکھتاہے اور ہائی بلڈ پریشر کو لو کرتا ہے ۔یہ اینٹی اکسیڈنٹ ہے ۔اس کے علاوہ یہ اینٹی وائرل ہے اور یہ وائرس سے ہونے والی بیماریو ں سے بچاتا ہے ۔اس میں وٹامن سی اور وٹامن بی گروپ ،فائبر اور امینوایسڈز پائے جاتے ہیں۔یہ جمے ہوئے خون کو پتلا کرتا ہے ۔یہ کینسر کو دور کرتا ہے ۔یہ فلو ،گلے کی بیماریاں اور چیسٹ انفیکشن کو بھی کم کرتا ہے۔اس میں ایلیسین موجود ہوتا ہے ۔لہسن وزن کو کم کرتا ہے ۔اس کے دو کلوز روزانہ کھانے سے کولیسٹرول کم ہوتا ہے۔یہ سکن کے لئے بہت اچھا ہے ۔مصری اپنی سکن کو بہتر کرنے کے لئے اس کو کھاتے تھے۔فلو اور کھانسی کے لئے لہسن کوپانی میں ابل کر پئیے۔