- الإعلانات -

متحدہ عرب امارات کیلئے فضائی آپریشن متاثر ، سڑکیں تالاب بن گئیں لیکن بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ خبرآگئی

متحدہ عرب امارات کی ریاستوں ابوظہبی، دبئی، شارجہ، عجمان، راس الخیمہ اور فجیرہ کے متعدد شہروں میں تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ مزید 2 دن جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے جب کہ بارشوں کےساتھ سرد تیز ہوائیں بھی متوقع ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق امارات میں موسلادھار بارشوں کے سبب دبئی کے لیے پروازیں متاثر ہوسکتی ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں موسلا دھار بارش کے بعد سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا جس کی وجہ ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے جبکہ عوام کو غیر ضروری طور پر دبئی کی بڑی شاہراہوں پر نکلنے سے منع کیا گیا ہے۔دبئی میں مسلسل تیز بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور اکثر سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔