- الإعلانات -

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں بے گھر افراد کیلئے 4مقامات پر پناہ گاہیں قائم کر دی گئی ہیں

گجرات(سید عابد علی )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں بے گھر افراد کیلئے 4مقامات پر پناہ گاہیں قائم کر دی گئی ہیں جہاں ان افراد کو کھانا، بستر سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہے، چاروں پناہ گاہوں میں اسوقت 53افراد مقیم ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پناہ گاہوں کے قیام کے حوالے سے میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق بے گھر وں، مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے پناہ گاہیں عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات، میونسپل کارپوریشن گجرات، ٹی ایچ کیو ہسپتال کھاریاں اور میونسپل کمیٹی کھاریاں سے ملحقہ عمارت میں بنائی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چاروں پناہ گاہوں میں گزشتہ روز باالترتیب بیس، چودہ، تین اور چودہ افراد نے قیام کیا جنہیں کھانا، بستر، واش رومز، ہیٹر کی سہولت فراہم کی گئی۔