- الإعلانات -

کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی نیویارک روانہ

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا گیا،اجلاس کل نیو یارک کے وقت کے مطابق دن 12 بجے ہو گا،ذرائع کے مطابق اگست کے بعد دوسری بارسلامتی کونسل میں کشمیرکے مسئلے پربات ہو گی،اقوام متحدہ فوجی مبصرین گروپ ایل او سی کی صورتحال پر بریف کرے گا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج ہی نیویارک پہنچ رہے ہیں ۔

ذرائع کاکہناہے کہ کشمیرکی صورتحال پرچین نے سلامتی کونسل کے اجلاس بلانے میں کلیدی کرداراداکیا،اگست کے بعد دوسری بار مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل اجلاس میں زیر بحث آئے گا۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی خطے میں کشیدگی کم کرانے کیلئے ایران کے بعد سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں سے وہ نیویارک روانہ ہوچکے ہیں ۔