- الإعلانات -

بلدیہ کوٹلی ان ایکشن،چیف سینٹری انسپکٹر پرویز اختر جلالی اور ھیڈ کلرک بلدیہ ملک عبدالقیوم کی زیر نگرانی شہر بھر کی طرح دیگر جگہوں پر بھی صفائی مہم تیزی سے جاری

کوٹلی آزاد کشمیر(راجہ عابد بشیر)بلدیہ کوٹلی ان ایکشن،چیف سینٹری انسپکٹر پرویز اختر جلالی اور ھیڈ کلرک بلدیہ ملک عبدالقیوم کی زیر نگرانی شہر بھر کی طرح دیگر جگہوں پر بھی صفائی مہم تیزی سے جاری،اس موقع پر چیف سینٹری انسپکٹر بلدیہ پرویز اختر جلالی نے کہا ھے کہ ساردہ کالونی کے بعد آج ڈھنگروٹ میں بھی صفائی مہم کا عمل زور وشور سے جاری ھے،اس حوالے سے عوام نے مکمل تعاون کیا ھے،اس کے علاؤہ شہر میں بھی صفائی کے حوالے سے بلدیہ سینٹری ورکرز ٹیمیں متحرک ھیں عوام اس حوالے سے مکمل تعاون کریں،اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں،تاکہ بیماریوں سے بچا جا سکے