- الإعلانات -

’آپ میری یہ بات سن کر تنگ آجائیں گے لیکن میں پھر بھی یہ کہتا رہوں گا‘ ڈاکٹر ظفر مرزا نے قوم پر واضح کردیا

کرونا وائرس کے حوالے سے ڈیلی بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ شاید آپ یہ ہدایات سن سن کر تنگ آجائیں لیکن تمام لوگوں کو وہ ہدایات روزانہ بتاتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچنے کیلئے سماجی فاصلے قائم کرنا بہت ضروری ہے۔ لوگ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، باہر نکلنا پڑے تو ہجوم والی جگہ پر نہ جائیں، ہاتھ ملانے ، گلے ملنے کی ضرورت نہیں ہے، کوشش کریں کہ 2 میٹر کا فاصلہ برقرار رکھیں، صابن اور پانی کے ساتھ کم از کم 20 سیکنڈز تک ہاتھ دھوئیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی میں کرونا وائرس کی علامات ہوں تو وہ گھر میں رہتے ہوئے خود کو الگ تھلگ کرلے اور کسی مستند ڈاکٹر سے ٹیلی فون پریا 1166 کی ہیلپ لائن پر رابطہ کرے۔ اگر ہم ہدایات پر عمل کریں توہی کرونا وائرس کے وسیع تر پھیلاﺅ کو روک سکتے ہیں۔