اسرائیل میں بھی کورونا وائرس بے قابو ہونے لگا، کتنے کیسز اور اموات ہوگئیں؟

63

ورلڈ او میٹرز کے مطابق بدھ کے روز اسرائیل میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2 ہزار 170 ہوگئی ہے۔ آج کے دن اسرائیل میں 240 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 2 لوگوں کی ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 5 ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

اسرائیل میں کورونا وائرس کے اب تک صرف 58 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور وہاں ایکٹو کیسز کی تعداد 2 ہزار 107 ہے جن میں سے 37 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کورونا وائرس دنیا کے 196 ممالک تک پھیل چکا ہے یعنی پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے جن میں اسرائیل بھی شامل ہے جہاں کورونا کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق دنیا کے ممالک کی تعداد 195 ہے جبکہ اولمپکس میں رجسٹرڈ ممالک کی تعداد 206 ہے