انڈونیشیا سے بھتہ خور "لقمان ہلاکو "کو پکڑ کر پاکستان لانے والے بہادر پولیس اہلکاروں کیساتھ گوجرانوالہ کے تاجروں نے کیا سلوک کیا

114

پاکستان میں بھتہ خوری کی خبریں عام  ملتی رہی ہیں اور اگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے شکنجہ کسیں تو جرائم پیشہ عناصر بیرون ملک بھاگ جاتے ہیں، لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ بیرون ملک سے بھی یہ گروپ کام کرتے رہتے ہیں، ایسا ہی کچھ گوجرانوالہ کے تاجروں کیساتھ ہوا جن کا ہلاکو گینگ نے جینا دوبھر کررکھاتھا لیکن مہینوں کی کاوش کے بعد پولیس اہلکار انڈونیشیا سے ملزم کو پکڑ کر لانے اور وہاں کی عدالت سے اجازت لینے میں کامیاب ہوگئے لیکن جب تاجروں کی اس گروہ سے جان چھوٹی تو لاکھوں روپے بھتہ دینے والوں نے جان پر کھیل کر  بیرون ملک سے  ملزم پکڑ کرلانیوالے اہلکاروں کیلئے محض پچاس ، پچاس  ہزار روپے انعام کا  اعلان کیا اور سٹیج سے باقاعدہ انائونسمنٹ کروائی گئی ۔