- الإعلانات -

تاشقند میں محصور 50 پاکستانیوں نے بھی وطن واپسی کی اپیل کردی

 بین الاقوامی پروازیں معطل ہونے کے سبب تاشقند میں محصور 50 پاکستانیوں نے بھی وطن واپسی کی اپیل کردی۔تاشقند میں محصور پاکستانیوں کی جانب سے جاری وڈیو کے مطابق 14مارچ کو ازبکستان سیر کے لیے پہنچے تھے،20 مارچ کو واپسی کی فلائٹ تھی،فضائی آپریشن بند ہونے کے سبب تاشقند میں پھنس گئے،محصور مسافروں کے مطابق تاشقند میں پھنسے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،ان کا کہناہے کہ رہنے کی جگہ نہیں ہے جبکہ پیسے بھی ختم ہوگئے،تاشقند میں پھنس جانے والے پاکستانیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی سفارت خانے رابطے کے باوجود کوئی سنجیدہ اقدام نہیں کررہا اور بہ ہی کوئی خاطرخواہ جواب دے رہاہے۔