- الإعلانات -

سجاول میں بلدیہ کی نااھلی کی وجہ سے صفائی کی صورتحال انتہائی خراب ہوگئی ہے اورشہری پریشانی کا شکارہیں

سجاول(عتیق الرحمان کھتری)سجاول میں بلدیہ کی نااھلی کی وجہ سے صفائی کی صورتحال انتہائی خراب ہوگئی ہے اورشہری پریشانی کا شکارہیں.سجاول میں کافی عرصے سےبلدیہ کی جانب سے صفائی کا کام بندہونے سے شہرمیں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیرجمع ہوگئے ہیں اور راستے بندہوگئے ہیں گندگی اور تعفن سے شہری پریشانی کا شکارہیں ۔اندرون شہر گنجان آباد علاقے میں صفائی کی صورتحال انتہائی خراب ہے،شہرمیں گندگی کے ڈھیراور گٹرابلنے سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلاہورہے ہیں ، شہریوں نے چیف جسٹس اور دیگرمحتسب اداروں سے اپیل کی ہے کہ شہرمیں صفائی کا نظام بہتربنایاجائے اور ٹائون کمیٹی کے فنڈز کا حساب لیاجائے